
مستقبل کے ایجوکیشن لیڈر پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت / ڈاکٹر خواجہ ایم رفیعنئی دہلی،02جنوری(ہ س)۔
دی اسکالر اسکول، جامعہ نگر میں اسکول مینجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان تھا “اسکول قیادت میں تبدیلی : مستقبل کے اداروں کی تشکیل”۔ اس ورکشاپ کا اہتمام ہیومن ویلفیئر فاو¿نڈیشن ، نے میوات پرائیویٹ اسکول فیڈریشن کے اشتراک سے کیا تھا۔ ورک شاپ میں 48 اسکولوں نے شرکت کی ۔ ورکشاپ کا مقصد اسکولوں کی قیادت کو مضبوط بنانا اور تعلیمی انتظامیہ کو نیشنل ایجوکیشن پالیسی (NEP) اور نیشنل کریکولم فریم ورک (NCF) کی رہنما ہدایات کے مطابق ہم آہنگ کرنا تھا۔ دہلی اور اطراف کے علاقوں سے اسکول سربراہان، منتظمین اور ماہرینِ تعلیم نے پروگرام میں شرکت کی۔
پروگرام کا آغازمولانا انعام اللہ فلاحی کوآرڈینیٹر، کریکولم و مکتب، شعب? تعلیم، جماعت اسلامی ہند کی تذکیرسے ہوا ۔استقبالیہ خطاب میں شارق انصار منیجر، ایجوکیشن پروگرامز ہیومن ویلفیر فاونڈیشن ، نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں بصیرت افروز اور اخلاقی قیادت کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر سارہ بیگم شعبہ تعلیم، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے NEP–NCF کے تحت معیاری تعلیم اور بدلتے تعلیمی منظرنامے پر گفتگو کی اور اہلیت پر مبنی تعلیم اور شمولیتی نظامِ تعلیم کی اہمیت واضح کی۔
شفیع مدنی سیٹھ چیئرمین، اسکالرایجوکیشن کیمپس، گجرات نے اسکولوں کی تعلیمی ترقی میں قیادت کے کردار اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ فیضی رحمان سنٹر اِنچارج، سی ٹیگ نے میوات ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ پلان پیش کرتے ہوئے تعلیمی اصلاحات اور سماجی ترقی میں اسکولوں کے کردار کو اجاگر کیا۔پروفیسر ڈاکٹر خواجہ ایم رفیع ڈائریکٹر، میوات انجینئرنگ کالج نے آئی سی ٹی کے ذریعے مستقبل کے قائدین کی تیاری پر اظہارِ خیال کیا۔ شرکاءنے دی اسکالر اسکول کے کیمپس کا انتظامیہ کے ساتھ دورہ کیا۔ پروگرام کی نظامت فاونڈیشن کے یتیموں کی کفالت کے شعبے کے انچارج ظہور احمد نے کی۔ ڈاکٹر سلطانہ نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais