سرکاری صحت اسکیموں میں علاج سے انکار ناقابلِ قبول، وزیر صحت پرکاش آبٹیکر کا اسپتالوں کو انتباہ
سرکاری صحت اسکیموں میں علاج سے انکار ناقابلِ قبول، وزیر صحت پرکاش آبٹیکر کا اسپتالوں کو انتباہ ممبئی ، 2 جنوری(ہ س)مہاراشٹر میں کسی بھی ضرورت مند مریض کو سرکاری جن آروگیہ اسکیموں کے تحت علاج سے محروم نہیں رکھا جانا چاہیے۔ عوامی
MAHAHEALTH NO DENIAL OF         TREATMENT ORDER


سرکاری صحت اسکیموں میں علاج سے انکار ناقابلِ قبول، وزیر صحت پرکاش آبٹیکر کا اسپتالوں کو انتباہ

ممبئی

، 2 جنوری(ہ س)مہاراشٹر میں کسی بھی ضرورت مند مریض کو سرکاری

جن آروگیہ اسکیموں کے تحت علاج سے محروم نہیں رکھا جانا چاہیے۔ عوامی صحت اور

خاندانی بہبود کے وزیر پرکاش آبٹیکر نے واضح ہدایت دی ہے کہ پردھان منتری جن آروگیہ

یوجنا اور مہاتما جوتی راو پھُلے جن آروگیہ یوجنا کے تحت شامل تمام نجی اور سرکاری

اسپتال بلا کسی تاخیر مریضوں کو مفت اور مؤثر علاج فراہم کریں۔

وزیر

صحت نے یہ ہدایات دونوں جن آروگیہ اسکیموں کے تحت منظور شدہ اسپتالوں کے نمائندوں

اور عملے کے ساتھ منعقدہ جائزہ میٹنگ کے دوران دیں۔ اجلاس میں مہاتما جوتی راو

پھُلے جن آروگیہ یوجنا کے چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر انّاساہیب چوہان، تھانے ضلع

پرمنڈل کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر اشوک نانداپورکر اور مختلف نجی و سرکاری اسپتالوں

کے نمائندے شریک تھے۔

انہوں

نے کہا کہ حکومت کا مقصد یہ ہے کہ عام شہریوں اور غریب و ضرورت مند مریضوں کو معیاری

طبی سہولتیں بلا خرچ دستیاب ہوں۔ راشن کارڈ کی اصل دستاویز موجود نہ ہونے یا دیگر

معمولی وجوہات کی بنا پر مریضوں کو علاج سے محروم نہ رکھا جائے۔ ایسے معاملات میں

ڈیجیٹل راشن کارڈ کی تصدیق کے ذریعے فوری علاج شروع کیا جانا چاہیے۔

وزیر

صحت نے اس بات پر زور دیا کہ مریضوں کو کاغذی کارروائی، منظوری کے مراحل یا تکنیکی

مسائل کی وجہ سے کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس مقصد کے لیے

اسپتالوں میں تعینات رابطہ کاروں کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا اور مریضوں و ان کے

اہل خانہ کو مکمل رہنمائی فراہم کرنی ہوگی۔

اجلاس میں

سرکاری جن آروگیہ اسکیموں کے نفاذ کو مزید شفاف، مؤثر اور مریض دوست بنانے پر

اتفاق کیا گیا۔ پرکاش آبٹیکر نے کہا کہ غریب اور ضرورت مند افراد کی مدد کے جذبے

سے ان اسکیموں کو زیادہ عوامی بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے ماہرین کی کمیٹی کے

باقاعدہ اجلاس منعقد کرنے اور پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا اور مہاتما جوتی راو

پھُلے جن آروگیہ یوجنا کے بارے میں ریاست گیر بیداری مہم چلانے کی بھی ہدایت دی،

تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری ان اسکیموں سے مستفید ہو سکیں۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande