وزیر اعلیٰ نے جے ڈی یو دفتر میں ویڈیو کانفرنسنگ ہال کا معائنہ کیا
وزیر اعلیٰ نے جے ڈی یو دفتر میں ویڈیو کانفرنسنگ ہال کا معائنہ کیاپٹنہ، 2 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے آج ویر چند پٹیل روڈ پر واقع جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ریاستی دفتر پہنچ کر دفتر کے احاطے میں بنے ویڈیو کانفرنسنگ ہال کا معائنہ کیا۔ اس
وزیر اعلیٰ نے جے ڈی یو دفتر میں ویڈیو کانفرنسنگ ہال کا معائنہ کیا


وزیر اعلیٰ نے جے ڈی یو دفتر میں ویڈیو کانفرنسنگ ہال کا معائنہ کیاپٹنہ، 2 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے آج ویر چند پٹیل روڈ پر واقع جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ریاستی دفتر پہنچ کر دفتر کے احاطے میں بنے ویڈیو کانفرنسنگ ہال کا معائنہ کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بہار کے مختلف ضلع ہیڈکوارٹرز سے منسلک پارٹی کے ارکان اسمبلی ، ضلع صدور، اسمبلی انچارج اور بلاک صدور سے روبرو ہوئے۔ نئے سال کے موقع پر ضلع ہیڈ کوارٹرسے وابستہ لیڈران اور کارکنوں نے ہاتھ جوڑ کر وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم کیا اور انہیں نئے سال کی مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ نے بھی سب کی مبارکباد قبول کی اور انہیں نئے سال کی مبارکباد دی۔ پارٹی کے ریاستی صدر جناب امیش سنگھ کشواہا نے پھولوں کے گلدستے کے ساتھ وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے جے ڈی یو کے دفتر کے احاطے کا بھی معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے جے ڈی یو دفتر کے احاطے میں موجود پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سبھی نے نئے سال کی دلی مبارکباد دی۔ نئے سال میں وزیر اعلیٰ کے پہلی مرتبہ پارٹی دفتر کا دورہ کرنے پرلیڈران اور کارکنان بہت پرجوش تھے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا،نئے سال میں آپ سب کا خیرمقدم ہے۔ میں آپ سب کو نئے سال کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande