اے ایم یو میں پروستھوڈونٹکس کے کلینیکل ٹریننگ پروگرام کے لیے درخواستیں طلب
اے ایم یو میں پروستھوڈونٹکس کے کلینیکل ٹریننگ پروگرام کے لیے درخواستیں طلب علی گڑھ، 17 جنوری (ہ س)۔ ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ پروستھوڈونٹکس نے پروستھوڈونٹکس میں سیلف فائننس، تین ماہ کے آبزرورشپ پر مشتمل کل
اے ایم یو میں پروستھوڈونٹکس کے کلینیکل ٹریننگ پروگرام کے لیے درخواستیں طلب


اے ایم یو میں پروستھوڈونٹکس کے کلینیکل ٹریننگ پروگرام کے لیے درخواستیں طلب

علی گڑھ، 17 جنوری (ہ س)۔ ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ پروستھوڈونٹکس نے پروستھوڈونٹکس میں سیلف فائننس، تین ماہ کے آبزرورشپ پر مشتمل کلینیکل ٹریننگ پروگرام کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ ٹریننگ 5 فروری 2026 سے شروع ہوگی۔ صدر شعبہ پروفیسر ابھینو گپتا نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد شرکاء کو پروستھوڈونٹک بحالی اور علاج کی منصوبہ بندی سے متعلق کلینیکل تجربہ فراہم کرنا ہے۔

ڈینٹل کونسل آف انڈیا سے منظور شدہ اداروں سے بیچلر آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) کی ڈگری اور انٹرن شپ مکمل کرنے والے امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں۔ پروگرام میں صرف تین نشستیں ہیں، جس کے لئے پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر انتخاب کیا جائے گا۔ منتخب امیدواروں کو داخلے کے وقت 50000 روپے فیس بطور ڈیمانڈ ڈرافٹ، فنانس آفیسر، اے ایم یو کے نام جمع کرنی ہوگی۔ پروگرام کی مدت 5 فروری سے 4 مئی 2026 تک ہوگی۔درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 ہے۔ شعبے کی ویب سائٹ https://www.amu.ac.in/department/prosthodontics-and-dental-material/useful-download پر درخواست فارم موجود ہے۔خواہشمند امیدوار اسے مکمل طور سے پُر کرکے ای میل آئی ڈی prosthodontics6zadc@gmail.com یا chairperson.pv@amu.ac.in پر ارسال کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande