
پروفیسر ایس ایم خان نے قومی صلاحیت سازی پروگرام میں جدید تدریسی طریقوں پر خطبات کیا
علی گڑھ، 17 جنوری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے پروفیسر ایس ایم خان نے انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنؤ کے شعبہ ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز کی جانب سے ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سینٹر کے اشتراک سے منعقدہ قومی صلاحیت سازی پروگرام میں ”ٹکنالوجی کے ذریعہ جدید اور تجرباتی طریق ہائے تدریس“ اور ”اکیڈمیا میں مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا اور ڈیجیٹل ٹولز کا مؤثر استعمال“ موضوعات پر خطبات دئے۔
پروفیسر خان نے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ایپلی کیشنز اور ڈیجیٹل ٹولز کی نمائش کی، جس سے شرکاء معاصر تعلیم میں تجرباتی تدریسی طریقوں سے روبرو ہوئے اور نوجوان اساتذہ کو عملی تکنیکی مہارتوں کے بارے میں جاننے کا موقع ملا، جو ملک کے 2047 کے ترقیاتی وژن کے مطابق اعلیٰ تعلیم کی تبدیلی کے سلسلہ میں نہایت موزوں ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ