جے این میڈیکل کالج میں بچوں میں دل کی بے ترتیب دھڑکن پر لیکچر کا اہتمام
جے این میڈیکل کالج میں بچوں میں دل کی بے ترتیب دھڑکن پر لیکچر کا اہتمام علی گڑھ، 17 جنوری (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ امراض اطفال نے ”بچوں میں دل کی بے ترتیب دھڑکنوں کے جائزے کے طریقہ کار“ کے موضوع پر ایک مہمان
ڈاکٹر محمد خالد بچوں کی دل کی بیماریوں پر


جے این میڈیکل کالج میں بچوں میں دل کی بے ترتیب دھڑکن پر لیکچر کا اہتمام

علی گڑھ، 17 جنوری (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ امراض اطفال نے ”بچوں میں دل کی بے ترتیب دھڑکنوں کے جائزے کے طریقہ کار“ کے موضوع پر ایک مہمان لیکچر کا اہتمام کیا۔ اے ایم یو کی سابق طالبہ اور علی گڑھ میڈیکل الومنئی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ (امانا) کی کینیڈین لائژن ڈاکٹر ہما کاظمی نے اپنے لیکچر میں بچوں میں دل کی بے ترتیب دھڑکن کے جائزے کے لیے ایک منظم کلینیکل طریقہ کار پر روشنی ڈالی اور کلینیکل معائنہ، بے ضرر اور ضرر رساں بے ترتیب دھڑکنوں میں فرق اور تشخیصی جانچ کے معقول استعمال پر توجہ مرکوز کی۔ اپنے بین الاقوامی طبی تجربات کی روشنی میں انہوں نے بچوں کے علاج سے متعلق عملی نکات اور کیس پر مبنی مثالیں بھی پیش کیں۔

مہمان مقرر کا استقبال کرتے ہوئے شعبہ امراض اطفال کی چیئرپرسن پروفیسر عظمیٰ فردوس نے ڈاکٹر کاظمی کی علمی کامیابیوں اور اے ایم یو سے ان کے مسلسل ربط کو اجاگر کیا۔ انہوں نے نوجوان ڈاکٹروں کی کلینیکل تربیت کو مضبوط بنانے میں بین الاقوامی علمی تعاون کی اہمیت بھی بیان کی۔ انٹرایکٹیو سیشن کے دوران پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس کو تبادلہ خیال کا موقع ملا، جس سے یہ لیکچر ان کی کلینیکل تربیت کے لیے خاص طور پر مفید ثابت ہوا۔ اس موقع پر پروفیسر محمد خالد، ڈین فیکلٹی آف میڈیسن، اور پروفیسر انجم پرویز، پرنسپل و چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت شعبے کے اساتذہ اور ریزیڈنٹس موجود تھے۔ آخر میں ڈاکٹر شاد عبقری نے کلمات تشکر ادا کئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande