نصابِ تعلیم میں کھیلوں کے انضمام سے نوجوانوں کی ہمہ جہت اور متوازن نشوونما ممکن ہے۔ایل جی
جموں, 17 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام دو روزہ قومی سطح کی اسپورٹس کانفرنس ’سِرجن‘ کا جموں میں افتتاح کیا۔ اس کانفرنس کا مقصد جموں و کشمیر یوٹی میں کھیلوں کے نظ
LG


جموں, 17 جنوری (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام دو روزہ قومی سطح کی اسپورٹس کانفرنس ’سِرجن‘ کا جموں میں افتتاح کیا۔ اس کانفرنس کا مقصد جموں و کشمیر یوٹی میں کھیلوں کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عملی حکمتِ عملی طے کرنا، نیشنل اسپورٹس پالیسی 2025 اور جے اینڈ کے اسپورٹس پالیسی 2022 کے مؤثر نفاذ کے لیے روڈ میپ تیار کرنا اور ایک مضبوط و مستقبل شناس نسل کی تشکیل کے اقدامات کو اجاگر کرنا ہے۔

افتتاحی خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر نے کھیلوں کو تعلیم اور بنیادی زندگی کی مہارتوں سے جوڑنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نصابِ تعلیم میں کھیلوں کے انضمام سے نوجوانوں کی ہمہ جہت اور متوازن نشوونما ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیل ایک طاقتور ذریعہ ہیں جو افراد کی شخصیت سازی، سماجی ہم آہنگی اور قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے کھیل ایک عملی درسگاہ ہیں جہاں نظم و ضبط، اقدار اور قیادت کا سبق ملتا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کھیلوں کو سیاست سے دور رکھا جانا چاہیے، کیونکہ پرامن ماحول میں ہی کھیلوں کی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو حقیقی اسپورٹس پاور ہاؤس بنانے کے لیے کھیل اور سیاست میں واضح حد بندی ضروری ہے اور باصلاحیت نوجوانوں کو ان کا حق ملنا چاہیے۔انہوں نے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے اور کھلاڑیوں کو مکمل مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی، نچلی سطح پر جدید کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، خواتین اور نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت اور درپیش رکاوٹوں کے ازالے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں سرمایہ کاری دراصل منظم شہریوں اور بااعتماد مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔انہوں نے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس جے اینڈ کے کی اس منفرد پہل کی ستائش کی، جس کا مقصد گورننس، شمولیت، کھلاڑیوں کی تیاری اور اعلیٰ کارکردگی کے بہترین طریقوں کے تبادلے کے ذریعے قومی کھیل ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اسپورٹس کونسلوں، فیڈریشنز اور منتظمین سے بین الاقوامی مقابلوں میں کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جامع اسٹریٹجک منصوبہ تیار کرنے کی اپیل کی۔

افتتاحی تقریب میں چیف سکریٹری اٹل ڈلو، کمشنر سکریٹری یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس یشا مدگل، اولمپین ڈاکٹر کرنم ملیشوری (وائس چانسلر، دہلی اسپورٹس یونیورسٹی)، ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار، ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس انورادھا گپتا، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے نمائندگان، ممتاز اسپورٹس شخصیات، ماہرین اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande