راشٹریہ لوکش سیوا مشن کے ذریعہ منعقد دہی ،چوڑا دعوت میں وزیر اعلیٰ شامل ہوئے
پٹنہ، 17 جنوری(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمارہفتہ کے روز مکر سنکرانتی کے موقع پراسٹینڈ رواقع بہار قانون ساز کونسل کے مہمان خانہ میں راشٹریہ لو کش سیوا مشن کے ذریعہ منعقد دہی ،چوڑا دعوت پروگرام میں شامل ہوئے ۔اس موقع منتظمین نے وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم کی
راشٹریہ لوکش سیوا مشن  کے ذریعہ منعقد دہی ،چوڑا  دعوت میں وزیر اعلیٰ شامل ہوئے


پٹنہ، 17 جنوری(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمارہفتہ کے روز مکر سنکرانتی کے موقع پراسٹینڈ رواقع بہار قانون ساز کونسل کے مہمان خانہ میں راشٹریہ لو کش سیوا مشن کے ذریعہ منعقد دہی ،چوڑا دعوت پروگرام میں شامل ہوئے ۔اس موقع منتظمین نے وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے چھتر پتی شیوا جی اور سمراٹ اشوک کی تصویر پر گلپوشی کر کے انہیں سلام کیا۔

اس موقعہ پر آبی وسائل کے وزیر وجئے کمار چودھری ،دیہی ترقیات کے وزیر شرون کمار ، رکن اسمبلی امیش سنگھ کشواہا ، رکن اسمبلی جینت راج رکن اسمبلی شیام رجک ، سابق وزیر سمیت کمار سنگھ ، بہار ریاستی شہری کونسل کے جنرل سکریٹری اروند کمار سمیت دیگر عوامی نمائندوں ،کارکنان ، اور اہم شخصیات موجودتھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande