سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال سے ساورکر کی تصویر ہٹانے کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کردیا
نئی دہلی، 13 جنوری (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال اور دیگر عوامی مقامات سے ویر ساورکر کی تصویر ہٹانے کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ایک ریٹائرڈ افسر بالسندارم نے یہ عرضی دائر کی ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کی
سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال سے ساورکر کی تصویر ہٹانے کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کردیا


نئی دہلی، 13 جنوری (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال اور دیگر عوامی مقامات سے ویر ساورکر کی تصویر ہٹانے کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ایک ریٹائرڈ افسر بالسندارم نے یہ عرضی دائر کی ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی فضول درخواست دائر کر کے عدالت کا قیمتی وقت ضائع کر رہا ہے۔عدالت نے درخواست گزار کو ایک لاکھ روپے جرمانے کی دھمکی بھی دی۔ عدالتی موقف کی روشنی میں درخواست گزار نے درخواست واپس لے لی۔ عدالت نے درخواست گزار کو مشورہ دیا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے بجائے معاشرے میں بامعنی حصہ ڈالے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande