
ممبئی، 10 جنوری (ہ س)۔ ممبئی کے گورےگاؤں ویسٹ علاقے کے بھگت سنگھ نگر میں ہفتہ کی صبح ایک گھر میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا کام انجام دیا۔تحقیقات سے وابستہ افسر نے بتایا کہ حادثہ صبح تقریباً تین بجے پیش آیا، جب بھگت سنگھ نگر میں واقع مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس وقت گھر میں والد اپنے دو بچوں کے ساتھ سو رہے تھے، جبکہ ان کی بیوی رات کی ڈیوٹی پر باہر گئی ہوئی تھیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور تینوں کو فوری طور پر ٹراما کیئر اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم اسپتال میں ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دے دیا۔حادثے میں جان گنوانے والوں کی شناخت سنجوگ پاوسکر (48)، ان کی 19 سالہ بیٹی ہرشدا پاوسکر اور 12 سالہ بیٹے کشَل پاوسکر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کی جانب سے آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے جانچ جاری ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے