
نئی دہلی، 11 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کی رات کو شری سومناتھ ٹرسٹ کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں انہوں نے سومناتھ کی تیرتھ یاترا کو اور زیادہ یادگار بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
میٹنگ کے بعد وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ سومناتھ میں ہونا اپنے آپ میں خوش قسمتی کا احساس ہے - یہ ہماری تہذیبی بہادری کی قابل فخر علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاترا ’سومناتھ سوابھیمان پرو‘ کے دوران ہو رہی ہے، جب پورا ملک 1026 میں سومناتھ مندر پر ہوئے پہلے حملے کے ایک ہزار سال پورے ہونے کو یاد کر رہا ہے۔ انہوں نے لوگوں کے پرخلوص استقبال کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم مودی نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ آج شام سومناتھ میں شری سومناتھ ٹرسٹ کی میٹنگ کی صدارت کی۔ مندر کے احاطے میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری سے جڑے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا اور سومناتھ کی تیرتھ یاترا کو اور زیادہ یادگار بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن