
پربھنی، 10 جنوری (ہ س)۔ پربھنی ضلع میں ہفتہ کو پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں تین افراد کی جان چلی گئی۔ یہ حادثہ پرابھنی-جنتور روڈ پر لوئر دودھانا لیفٹ کینال کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔پولیس کے مطابق بورڈی گاؤں کے رہنے والے تین افراد موٹر سائیکل پر پمپلا میں منعقد کیرتن پروگرام میں شرکت کے بعد صبح سویرے اپنے گھر واپس آ رہے تھے۔ واپسی کے دوران جیسے ہی وہ لوئر دودھانا لیفٹ کینال کے قریب پہنچے، سامنے سے آنے والی ایک کار سے ان کی موٹر سائیکل کی زور دار ٹکر ہو گئی۔اس حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے، جبکہ کار کا ڈرائیور ٹکر کے فوراً بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پربھنی دیہی پولیس اسٹیشن کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر پربھنی اسپتال منتقل کیا۔اسپتال میں ڈاکٹروں نے تینوں زخمیوں کو مردہ قرار دے دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں مولی دیگمبراؤ قدم (30)، پرساد راؤ قدم (45) اور دتہ مانیکراؤ کرہالے (30) شامل ہیں۔ پولیس نے معاملے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔ ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے