
ڈاکٹر پریم کمار کی قیادت میں بہار اسمبلی جمہوری اقدار کی مضبوط مثال: محمد ترغیب عالم انصاری---
پٹنہ،نئی دہلی،27دسمبر (ہ س )۔
آل انڈیا عبدالقیوم. انصاری وچار منچ کے صدر محمد تر غیب عالم انصاری نے بہار اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر پریم کمار سے شائستہ ملاقات کی اور انہیں بہار اسمبلی کو بہتر، منظم اور جمہوری انداز میں چلانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر محمد ترغیب عالم انصاری نے کہا کہ ڈاکٹر پریم کمار کی صدارت میں بہار اسمبلی نے ایک مثبت اور مثالی روایت قائم کی ہے، جہاں تمام جماعتوں کو اپنے خیالات باوقار اور مو¿ثر انداز میں پیش کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ پانچ برسوں میں ڈاکٹر پریم کمار کی قیادت میں بہار اسمبلی ترقی کے نئے منازل طے کرے گی اور سماجی ہم آہنگی کے ساتھ ریاست کی مجموعی ترقی کو رفتار ملے گی۔
محمد ترغیب عالم انصاری نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ ان کی قیادت میں اقلیتوں کے حقوق کا بہتر تحفظ ہوگا، ان کی معاشی حالت کو فروغ ملے گا اور سماج کے پسماندہ طبقات کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے ڈاکٹر پریم کمار کی قیادت، تجربہ اور بردباری کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ بہار اسمبلی ان کی صدارت میں دیگر ریاستوں کے لیے ایک مثالی اسمبلی ثابت ہوگی۔
اس ملاقات کے موقع پر تنظیم کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اس ملاقات کے موقع پر تنظیم کے دیگر ذمہ داران کے ساتھ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے فیض عارفین بھی شامل تھے۔
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ