ری لائنس اسپتال میں دائمی امراض  کےمرکز جیون کا آغاز ، کیموتھراپی تا ڈائیلیسس، جدید خدمات ایک چھت کے نیچے
ری لائنس اسپتال میں دائمی امراض کےمرکز جیون کا آغاز ، کیموتھراپی تا ڈائیلیسس، جدید خدمات ایک چھت کے نیچے ممبئی، 27 دسمبر(ہ س)۔ ممبئی میں ری لائنس فاؤنڈیشن کی سربراہ نیتا ایم امبانی نے ہفتے کے روز ری لائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں
ری لائنس اسپتال میں دائمی امراض  کےمرکز جیون کا آغاز ، کیموتھراپی تا ڈائیلیسس، جدید خدمات ایک چھت کے نیچے


ری لائنس اسپتال میں دائمی امراض کےمرکز جیون کا آغاز ، کیموتھراپی تا ڈائیلیسس، جدید خدمات ایک چھت کے نیچے

ممبئی،

27 دسمبر(ہ س)۔

ممبئی میں ری لائنس فاؤنڈیشن کی سربراہ نیتا ایم

امبانی نے ہفتے کے روز ری لائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں دائمی اور سنگین امراض کے

علاج کے لیے نئے 'جیون' مرکز کا افتتاح کیا۔ یہ مرکز کینسر اور خون کی بیماریوں میں

مبتلا مریضوں کے لیے جدید علاج، بہتر دیکھ بھال اور انسانی ہمدردی پر مبنی نگہداشت

فراہم کرے گا۔

مرکز میں

کیموتھراپی، ڈایلائسز، امیونوتھراپی، ٹرانسفیوشن اور البومن انفیوژن سمیت مکمل ڈے

کیئر میڈیکل سہولتیں موجود ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق مریضوں کی بحالی کو باوقار اور

سہل بنانے کے لیے خصوصی ماحول تشکیل دیا گیا ہے۔ بچوں کے

لیے الگ پیڈیاٹرک کیموتھراپی وارڈ قائم کیا گیا ہے جہاں چھوٹے مریضوں کی نفسیاتی کیفیت

اور جذباتی سپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے علاج فراہم ہوگا۔ 'جیون' سکل سیل انیمیا، تھیلیسیمیا

میجر، جگر کے امراض اور اسلیپ اسٹڈی جیسی خدمات کے ذریعے نیند سے متعلق بیماریوں

کا علاج بھی فراہم کرے گا۔

یہ مرکز

نیتا امبانی کے والد شری رویندر بھائی دلال کی یاد میں منسوب ہے۔ افتتاح کے موقع

پر انہوں نے کہا کہ صحت کی خدمات میں ہمدردی اور عزتِ نفس بنیادی اصول ہونے چاہئیں

اور ’’جیون‘‘ اسی سوچ کا عملی اظہار ہے۔

ری

لائنس فاؤنڈیشن اسپتال گزشتہ 10 برسوں میں 33 لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج کر چکا

ہے، جن میں 1.60 لاکھ بچے شامل ہیں۔ ادارہ جے سی آئی اور این اے بی ایچ سے تصدیق

شدہ اور ممبئی کا سب سے بڑا گولڈ سرٹیفائیڈ گرین اسپتال ہے۔ نئے مرکز کے آغاز کے

بعد اسپتال کی توجہ جدید علاج کو سب کے لیے قابلِ رسائی بنانے پر مرکوز رہے گی۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande