نو ناتھ بان کا ٹھاکرے بھائیوں پر سخت وار، عوام ترقی دیکھ رہے ہیں، راج-اودھو اتحاد مایوس کن قدم
ممبئی ، 27 دسمبر(ہ س)۔ بی جے پی رہنما نو ناتھ بان نے ٹھاکرے بھائیوں کے اتحاد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم انتخابی شکست کے خوف کا نتیجہ ہے۔ پریس کانفرنس میں بان نے دعویٰ کیا کہ ممبئی کے شہری ترقی کے سبب بی
نو ناتھ بان کا ٹھاکرے بھائیوں پر سخت وار، عوام ترقی دیکھ رہے ہیں، راج-اودھو اتحاد مایوس کن قدم


ممبئی

، 27 دسمبر(ہ س)۔

بی جے پی رہنما نو ناتھ بان نے ٹھاکرے بھائیوں

کے اتحاد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم انتخابی شکست کے خوف کا نتیجہ

ہے۔ پریس کانفرنس میں بان نے دعویٰ کیا کہ ممبئی کے شہری ترقی کے سبب بی جے پی اور

مہایوتی کے ساتھ ہیں، جب کہ یو بی ٹی اور ایم این ایس مراٹھی گورو کے نعرے تو

لگاتے ہیں مگر حقیقی خدمت کا ریکارڈ نہیں رکھتے۔

بان نے

الزام لگایا کہ میونسپل کارپوریشن میں اپنا خزانہ اور جائیداد بڑھانے والے اب

مراٹھی ووٹ کی دہائی دے رہے ہیں۔ سنجے راوت کے 115 وارڈ جیتنے کے بیان کو مذاق

قرار دیتے ہوئے بان نے کہا کہ ان کی پیش گوئی ہمیشہ الٹ ثابت ہوئی۔ کبھی

کہتے ہیں اودھو وزیر اعلیٰ، کبھی راہل وزیر اعظم — لیکن خواب خواب ہی رہے۔

بی جے پی

ترجمان نے طنز میں کہا کہ راوت سیاست چھوڑ کر نجومی بن گئے

ہیں مگر اس فن میں بھی ناکام ہیں۔ انہوں نے پر اعتماد انداز میں کہا کہ ممبئی میونسپل

چناؤ میں بی جے پی اور اصل شیوسینا 150 نشستوں تک رسائی حاصل کرے گی۔

انہوں

نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے اسٹار کمپینرز ہندوتوا کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ یو

بی ٹی کے فہرست میں راشد مامو سے لیکر یعقوب میمن اور افضل خان کے پرستاروں

تک شامل افراد پائے جاتے ہیں۔ بان نے راوت سے سوال کیا کہ وہ بتائیں ان کی

انتخابی مہم میں اصل چہرے کون ہیں۔

انہوں

نے کہا کہ بی جے پی پر تنقید آسان ہے مگر کارکردگی کا جواب حقیقت خود دیتی ہے، اور

عوام بہتر جانتے ہیں کہ ترقی کس نے کی۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande