پانچ کروڑ چوبیس لاکھ مالیت کی امبرگریس اسمگلنگ کا پردہ فاش، ایل سی بی کی کامیاب کارروائی
کولہاپور، 27 دسمبر(ہ س)۔ لوکل کرائم برانچ نے امبرگریس کی غیرقانونی خرید و فروخت کے شبہ میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے 5.249 کلو امبرگریس برآمد کیا جسے عالمی منڈی میں 5.24 کروڑ روپے سے زیادہ قیمت پر فروخت کیا جا سک
پانچ کروڑ چوبیس لاکھ مالیت کی امبرگریس اسمگلنگ کا پردہ فاش، ایل سی بی کی کامیاب  کارروائی


کولہاپور،

27 دسمبر(ہ س)۔

لوکل

کرائم برانچ نے امبرگریس کی غیرقانونی خرید و فروخت کے شبہ میں بڑی کاروائی کرتے

ہوئے 5.249 کلو امبرگریس برآمد کیا جسے عالمی منڈی میں 5.24 کروڑ روپے سے زیادہ قیمت

پر فروخت کیا جا سکتا ہے۔ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ایک اسکوٹر اور ایک

کار بھی قبضے میں لی، جس کے ساتھ مجموعی ضبطی تقریباً 5.28 کروڑ رہی۔

پولیس

پریس نوٹ کے مطابق اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر کنیرے واڑی کے پیٹرول پمپ کے قریب

پونے–بینگلورو قومی شاہراہ پر گھات لگا کر ٹیم تعینات کی۔ کچھ دیر بعد تین افراد

کو روکا گیا اور تلاشی لینے پر امبرگریس برآمد ہوا۔ بغیر اجازت وہیل مادہ کی خرید

و فروخت ممنوع ہے اور اسے بلیک مارکیٹ میں انتہائی قیمتی سمجھا جاتا ہے۔

گرفتار

ملزمان کی شناخت سمبھاجی شری پتی پاٹل (78 سال) اور انل تکارم مہادک (55 سال)

ساکنان ضلع کولہاپور، جبکہ پرمود عرف پنٹو شیواجی دیسائی (48 سال) رہائشی چکل

وہال، تعلقہ چکوڈی، ضلع بیلگاوی، کرناٹک کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس

نے کہا کہ امبرگریس کہاں سے لایا گیا اور کس کو سپلائی ہونا تھا، اس بارے میں مزید

تفتیش جاری ہے اور ضرورت پڑنے پر دیگر مقامات پر چھاپے بھی مارے جا سکتے ہیں۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande