جموں و کشمیر پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے چالیس اسسٹنٹ انجینئروں کو عارضی بنیادوں پر ترقی دی
جموں, 27 دسمبر (ہ س)جموں و کشمیر پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) نے ایک اہم انتظامی فیصلے کے تحت 40 انچارج اسسٹنٹ انجینئروں (الیکٹریکل) کو عارضی بنیادوں پر انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کے عہدوں پر فائز کرنے کی منظوری دے دی ہے۔محکمہ کی جانب سے
جموں و کشمیر پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے چالیس اسسٹنٹ انجینئروں کو عارضی بنیادوں پر ترقی دی


جموں, 27 دسمبر (ہ س)جموں و کشمیر پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) نے ایک اہم انتظامی فیصلے کے تحت 40 انچارج اسسٹنٹ انجینئروں (الیکٹریکل) کو عارضی بنیادوں پر انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کے عہدوں پر فائز کرنے کی منظوری دے دی ہے۔محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں 25 ڈگری ہولڈر اور 15 ڈپلومہ ہولڈر انجینئر شامل ہیں۔

ان تقرریوں کے بعد محکمہ جاتی نظام کو مزید مؤثر بنانے اور مختلف شعبوں میں خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے حکومت نے 77 انجینئروں کے فوری تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کے بھی احکامات صادر کیے ہیں۔ یہ تبادلے جے پی ڈی سی ایل، کے پی ڈی سی ایل، جے کے پی ٹی سی ایل اور جے کے پی ڈی سی کے مختلف ونگز میں عمل میں لائے گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande