
چترا، 27 دسمبر (ہ س)۔
امت سونی (24) ولد گوپال سونی ساکن پاتھل گڈا گاو¿ں کی ہفتہ کو سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔ گھر والوں نے بتایا کہ یہ واقعہ چھتیس گڑھ کے جس پور میں پیش آیا۔ وہ چکن فیڈ لے کر ڈیموٹنڈ سے چھتیس گڑھ گیا تھا۔ وہ گاڑی سے اتار کر مکئی سے بھر کر رانچی واپس آ رہے تھے۔ اس دوران چھتیس گڑھ کے جس پور میں گھنی دھند کی وجہ سے دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ڈرائیور امت سونی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ موت کی خبر گاڑی کے مالک اور ڈرائیور کے اہل خانہ کو ملی۔ چھتیس گڑھ پولیس کی مدد سے ڈرائیور کی لاش کو کافی کوشش کے بعد گاڑی سے نکالا گیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ اس تحریر تک لاش ابھی پاتھل گڑا نہیں پہنچی تھی۔
حادثے کی خبر سے گاو¿ں میں سوگ پھیل گیا۔ ایک الگ واقعہ میں شیتل پور کے رہنے والے اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے بلاک صدر کومل رام کی اچانک موت ہو گئی۔ وہ اپنے سسرال گیا ہوا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد چترا کے ایم پی کالی چرن سنگھ کے بیٹے نتیش کمار سنگھ اور ایم پی کے نمائندے آشیش ڈانگی نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ