ڈوڈہ پولیس نے وی پی این کا استعمال کرنے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا
جموں، 27 دسمبر (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کے الزام میں وی پی این ایپلی کیشنز استعمال کرنے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز کارروائی کے دوران یہ بات سامنے آئ
ڈوڈہ پولیس نے وی پی این کا استعمال کرنے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا


جموں، 27 دسمبر (ہ س)۔

ڈوڈہ پولیس نے ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کے الزام میں وی پی این ایپلی کیشنز استعمال کرنے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز کارروائی کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ افراد سرکاری احکامات کے باوجود وی پی این ایپلی کیشنز کا استعمال کر رہے تھے، جو کہ قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا۔ڈوڈہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور امتناعی احکامات کی سختی سے پابندی کریں، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے واضح کیا کہ امن و قانون اور عوامی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande