نڈا نے مائی ناگا کرشچین فیلوشپ کے کرسمس پروگرام میں شرکت کی
نئی دہلی، 25 دسمبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے جمعرات کو نئی دہلی کے کرشچین ہائیر سیکنڈری اسکول میں مائی ناگا کرشچین فیلوشپ دہلی کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی۔ بی جے پی صدر نے کرسمس کے دن سب کو میری کر
JP-Nadda-Christmas-program


نئی دہلی، 25 دسمبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے جمعرات کو نئی دہلی کے کرشچین ہائیر سیکنڈری اسکول میں مائی ناگا کرشچین فیلوشپ دہلی کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی۔

بی جے پی صدر نے کرسمس کے دن سب کو میری کرسمس کی مبارکباد دی اور کہا کہ انہیںاس طرح کے گرم اور پرمسرت ماحول کا حصہ بن کر بہت خوش ہوئی ۔ جب ہم کرسمس مناتے ہیں، ہم یسوع مسیح کی تعلیمات کو یاد کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ یہ مبارک موقع ہمیں انسانیت کی بہتری اور سب کی بھلائی کے لیے مل کر کام کرنے کی ترغیب دے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande