بہار میں دردناک حادثہ، پولیس میں بھرتی کی تیاری کر رہے دو دوستوں کو ٹرک نے کچلا
روہتاس،25دسمبر(ہ س)۔ بہار کے روہتاس ضلع میں شدید دھند کے باعث ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ پولیس میں بھرتی کی تیاری کرنے والے دو نوجوانوں کو بے قابو ٹرک نے کچل دیا جس سے دونوں کی موت ہوگئی ۔ یہ واقعہ آج صبح روہتاس تھانہ علاقہ کے تحت سمہوٹا میں
بہار میں دردناک حادثہ، پولیس میں بھرتی کی تیاری کر رہے دو دوستوں کو ٹرک نے کچلا


روہتاس،25دسمبر(ہ س)۔ بہار کے روہتاس ضلع میں شدید دھند کے باعث ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ پولیس میں بھرتی کی تیاری کرنے والے دو نوجوانوں کو بے قابو ٹرک نے کچل دیا جس سے دونوں کی موت ہوگئی ۔

یہ واقعہ آج صبح روہتاس تھانہ علاقہ کے تحت سمہوٹا میں پیش آیا۔ دونوں نوجوان سڑک کے کنارے بھاگ رہے تھے۔ گھنےدھند کی وجہ سے ٹرک ڈرائیور انہیں دیکھ نہیں سکا اور تیز رفتار ٹرک ان کے اوپر چڑھ گیا۔

مرنے والے نوجوانوں کی شناخت کاراکاٹ کے مونجی گاؤں کے رہنے والے آشیش کمار اور سمہوٹا کے رہنے والے رنجن یادو کے طور پر کی گئی ہے۔ آشیش کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ رنجن کو تشویشناک حالت میں وارانسی لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ دونوں بہار پولیس میں بھرتی کی تیاری کر رہے تھے۔

دونوں نوجوانوں کے والد بنجاری میں ایک سیمنٹ فیکٹری میں کام کرتے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ آشیش کے والد نے بتایا کہ دونوں بہار پولیس میں بھرتی کی تیاری کر رہے تھے۔ آج صبح دوڑکے دوران سامنے تیز رفتاری سے آنے والے ایک بے قابو ٹرک نے اسے کچل دیا۔

اس حادثے سے ناراض گاؤں والوں نے سمہوٹا کے قریب دہری-روہتاس سڑک کو جام کر دیا۔ پولیس لاشوں کو قبضے میں لینے پہنچی تو مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے معاوضے کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سہسرام صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔ ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جارہی ہے اور مجرم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande