
حیدرآباد میں اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش پر تقریب کا اہتمامحیدرآباد، 25 دسمبر (ہ س)۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی یومِ پیدائش کو آج ملک بھر میں یومِ بہتر حکمرانی کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر حیدرآباد میں مختلف مقامات پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ تلنگانہ کے گورنرجشنو دیو ورمااور مرکزی وزیرجی کشن ریڈی نے آج صبح جوبلی بس اسٹیشن کے قریب واقع اٹل بہاری واجپئی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور ان کی خدمات کو یاد کیا۔ اس تقریب میں ہریانہ کے سابق گورنر بنڈارو دتاتریہ اور رکن پارلیمنٹ ای راجیندر بھی شریک تھے۔
بی جے پی کے ریاستی دفترمیں منعقدہ تقریب میں مرکزی وزیر بنڈی سنجے نے واجپئی جی کی تصویر پر پھول مالا چڑھائی اور انہیں یاد کیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر این رام چندر راؤ اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔مقررین نے واجپئی کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں ایک عظیم مدبر اور جدید ہندوستان کا معمار قرار دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق