ڈوڈہ پولیس نے مویشی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا
ڈوڈہ پولیس نے مویشی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا جموں، 25 دسمبر (ہ س)۔ غیر قانونی مویشی اسمگلنگ کے خلاف اپنی مہم کو مزید مؤثر بناتے ہوئے ڈوڈہ پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران چھ مویشیوں کو بحفاظت بازیاب کر لیا، جبکہ اسمگلنگ میں ملوث ایک مل
ڈوڈہ پولیس نے مویشی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا


ڈوڈہ پولیس نے مویشی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا

جموں، 25 دسمبر (ہ س)۔ غیر قانونی مویشی اسمگلنگ کے خلاف اپنی مہم کو مزید مؤثر بناتے ہوئے ڈوڈہ پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران چھ مویشیوں کو بحفاظت بازیاب کر لیا، جبکہ اسمگلنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے استعمال شدہ گاڑی کو ضبط کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح پولیس اسٹیشن ٹھاٹھری کی ناکہ پارٹی نے کلنئی پل کے قریب ایک گاڑی کو مشکوک حالت میں روک کر تلاشی لی۔ دورانِ جانچ گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت محمد حنیف ولد الف گجر، سکنہ بارتھل بٹوت کے طور پر ہوئی، جو ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھ مویشیوں، جن میں چار بھینسیں اور دو گائیں شامل ہیں، کو بے رحمانہ طریقے سے کشمیر کی جانب منتقل کر رہا تھا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مویشیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ملزم کے خلاف پولیس اسٹیشن ٹھاٹھری میں بی این ایس کی دفعہ 223 اور انسدادِ حیوانی ظلم ایکٹ کی دفعہ 11 کے تحت ایف آئی آر نمبر 76/2025 درج کی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ بازیاب مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے ملزم کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے اور گاڑی کی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کے لیے اے آر ٹی او ڈوڈہ سے بھی باضابطہ طور پر رجوع کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande