شام میں داعش کے حملے میں دو امریکی فوجی اہلکار ہلاک
واشنگٹن، 16 دسمبر (ہ س)۔ شام میں اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ دی لیونٹ یا اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا (آئی ایس آئی ایس) کے حملے میں مارے گئے 3 لوگوں میں دو کی شناخت امریکی فوجی افسران کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ حملہ شام کے پالمائرا میں ہفتے کے آخر
شام میں مارے گئے امریکہ کے سارجنٹ ولیمس نیتھینیل ہاورڈ اور ایڈگر برائن ٹوریس ٹوور بائیں سے دائیں۔ فوٹو ماخوذ: آئیووا نیشنل گارڈ


واشنگٹن، 16 دسمبر (ہ س)۔ شام میں اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ دی لیونٹ یا اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا (آئی ایس آئی ایس) کے حملے میں مارے گئے 3 لوگوں میں دو کی شناخت امریکی فوجی افسران کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ حملہ شام کے پالمائرا میں ہفتے کے آخر میں ہوا۔ فوج نے پیر کو کہا کہ دہشت گرد گروہ کے حملے میں دو امریکی فوجی سارجنٹ ایڈگر برائن ٹوریس-ٹوور (25) ڈیس موئنس، آئیووا اور سارجنٹ ولیمس نیتھینیل ہاورڈ (29) مارشل ٹاون، آئیووا کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں آئیووا نیشنل گارڈ کے رکن تھے۔

سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اس حملے میں ایک مترجم بھی مارا گیا۔ پینٹاگن نے کہا کہ ہفتہ کے حملے میں داعش کے ایک بندوق بردار نے دو فوجیوں اور مترجم پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ آئیووا کی گورنر کم رینالڈس نے سوشل میڈیا پر لکھا، ”سارجنٹ ہاورڈ اور سارجنٹ ٹوریس-ٹوور نے قوم کے وقار کے لیے اپنی عظیم قربانی دے دی۔ ہم ان کی خدمات کے لیے شکر گزار ہیں اور گہرے رنج کا اظہار کرتے ہیں۔“

پینٹاگن کے ترجمان سین پارنیل کے مطابق، اس حملے میں 3 دیگر امریکی فوجی زخمی ہو گئے اور حملہ آور کو مار گرایا گیا۔ پینٹاگن کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ شام میں آئی ایس آئی ایس کا مقابلہ کرنے کے لیے فی الحال تقریباً 1,000 امریکی فوجی ہیں۔ اس حملے کے بعد ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے ”بہت سنگین جوابی کارروائی“ کا وعدہ کیا۔ ہفتہ کو آرمی-نیوی فٹبال کھیل کے لیے وائٹ ہاوس چھوڑنے سے پہلے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، ”ہم شام میں 3 عظیم محب وطنوں کے نقصان پر رنج کا اظہار کرتے ہیں۔“

گزشتہ سال صدر بشار الاسد کے زوال کے بعد شام میں امریکی فوجیوں پر یہ پہلا حملہ ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ شام کے نئے صدر احمد الشرع اس حملے سے دکھی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ شام میں داعش جون 2014 سے سرگرم ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande