مشرکانہ گیت کی مخالفت، توحید کی عملی تفہیم کا ذریعہ بنے: دہلی میں علماءکا اجتماع
ملت اسلامیہ ہند کو مایوسی سے نکالنا علماءکی ذمہ داری ہے: محی الدین شاکر نئی دہلی،14دسمبر(ہ س)۔ اسلامی معاشرے کی تشکیل میں عقیدہ توحید بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور مشرکانہ گیتوں و غیر اسلامی مظاہر کی مخالفت اس انداز میں ہونی چاہیے کہ وہ محض ردِعمل کے ب
مشرکانہ گیت کی مخالفت، توحید کی عملی تفہیم کا ذریعہ بنے: دہلی میں علماءکا اجتماع


ملت اسلامیہ ہند کو مایوسی سے نکالنا علماءکی ذمہ داری ہے: محی الدین شاکر نئی دہلی،14دسمبر(ہ س)۔ اسلامی معاشرے کی تشکیل میں عقیدہ توحید بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور مشرکانہ گیتوں و غیر اسلامی مظاہر کی مخالفت اس انداز میں ہونی چاہیے کہ وہ محض ردِعمل کے بجائے توحید کی صحیح تفہیم کا ذریعہ بنے۔ یہ بات دہلی میں منعقدہ علماءو ائمہ کے ایک اجتماع میں کہی گئی۔یہ اجتماع “اسلامی معاشرہ کی تعمیر میں علماءکا کردار” کے موضوع پر آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ اور مجلس العلماءدہلی کے اشتراک سے مرکز جماعت اسلامی ہند کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، جس میں تقریباً 100 علماءشریک ہوئے۔ صدارت محی الدین شاکر صدر، آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ نے کی۔ انہوں نے کہا کہ علماءملت کے لیے رہنما اور رول ماڈل ہیں اور موجودہ حالات میں امت کو مایوسی سے نکالنا ان کی اہم ذمہ داری ہے۔

آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عارف ندوی نے افتتاحی خطاب میں مذاکرے کے مقاصد بیان کیے۔ مذاکرے میں متعدد علمائے کرام نے اتحادِ امت، مسلکی اختلافات سے اجتناب، خطبہ جمعہ و نکاح کے ذریعے سماجی اصلاح اور فیملی کونسلنگ پر زور دیا۔“معاشی استحکام: مواقع اور امکانات” کے موضوع پر ڈاکٹر محمد اسلم علیگ صدر رفاہ چیمبر آف کامرس نے خطاب کرتے ہوئے اسلامک فائنانس، تجارت اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande