جموں کے مضافاتی علاقے میں نامعلوم افراد کے حملے میں پولیس سب انسپکٹر زخمی
جموں, 15 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک سب انسپکٹر پر اتوار کی شام جموں کے مضافاتی علاقے گرّہ موڑ پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ شام تقریباً ساڑھے آٹھ بجے پیش آیا۔ زخمی سب انسپکٹر
جموں کے مضافاتی علاقے میں نامعلوم افراد کے حملے میں پولیس سب انسپکٹر زخمی


جموں, 15 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک سب انسپکٹر پر اتوار کی شام جموں کے مضافاتی علاقے گرّہ موڑ پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ شام تقریباً ساڑھے آٹھ بجے پیش آیا۔ زخمی سب انسپکٹر کی شناخت نتن کھجوریا کے طور پر ہوئی ہے، جو پولیس اسٹیشن بخشی نگر میں تعینات ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ تھار گاڑی میں سوار چار افراد نے انہیں روکا اور تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا، جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ حملہ آوروں نے موقع پر پستول بھی لہرایا اور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں سے دو کی شناخت رِشب اور منّا ڈی کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ دیگر دو ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ زخمی سب انسپکٹر کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande