
جموں, 15 دسمبر (ہ س)۔ ضلع راجوری میں موبائل فون پر ممنوعہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) ایپلیکیشن کے استعمال کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ میں 28 اور 29 نومبر کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وی پی این سروسز کے ممکنہ غلط استعمال کے پیش نظر دو ماہ کے لیے ان پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ گاؤں کھبلن تھانہ منڈی کے رہائشی محمد قاسم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب پولیس پارٹی نے اس کے موبائل فون کی جانچ کے دوران ممنوعہ وی پی این ایپلیکیشن نصب پائی، جو ضلعی مجسٹریٹ کی جانب سے جاری احکامات کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ تھانہ منڈی میں بی این ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کا موبائل فون بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر