رامبن میں مزدوروں کی فلاح بہبود کی اسکیموں کے متعلق پروگرام کا انعقاد
جموں, 15 دسمبر (ہ س)۔ اسسٹنٹ لیبر کمشنر رامبن کی جانب سے بانہال میں لیبر کوڈز اور سماجی تحفظ کی اسکیموں سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد سماج کے آخری فرد تک سماجی تحفظ کی سہولیات پہنچانا تھا۔
Progr


جموں, 15 دسمبر (ہ س)۔ اسسٹنٹ لیبر کمشنر رامبن کی جانب سے بانہال میں لیبر کوڈز اور سماجی تحفظ کی اسکیموں سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد سماج کے آخری فرد تک سماجی تحفظ کی سہولیات پہنچانا تھا۔پروگرام کے دوران غیر منظم شعبے سے وابستہ مزدوروں کو حکومت ہند کی اہم سماجی تحفظ اسکیموں کے تحت اندراج اور تسلسل سے فائدہ اٹھانے کے لیے ترغیب دی گئی۔ اس موقع پر لیبر اصلاحات اور کلیدی سماجی تحفظ اسکیموں جن میں پردھان منتری شرم یوگی ماندھن ، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا اور پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا شامل ہیں،اُن کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی۔

پروگرام میں غیر منظم شعبے سے وابستہ مزدوروں کے لیے مالی تحفظ، بیمہ کوریج اور بڑھاپے کی پنشن کی اہمیت پر خصوصی زور دیا گیا۔ اس دوران موقع پر ہی خدمات فراہم کرتے ہوئے جے کے بی او سی ڈبلیو کے تحت 16 نئے مزدوروں کا اندراج کیا گیا جبکہ 12 دیگر مزدوروں کی رکنیت کی تجدید کی گئی۔

اس کے علاوہ 20 مستفیدین کے فون نمبرز، آدھار اور خاندانی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کیا گیا، جبکہ پردھان منتری شرم یوگی ماندھن اسکیم کے تحت تین نئے اندراج بھی موقع پر ہی عمل میں لائے گئے۔ پروگرام کے دوران متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ باہمی تبادلہ خیال کے سیشن بھی منعقد ہوئے، جن کے ذریعے مزدوروں کو اپنے شکوک و شبہات دور کرنے، مسائل پیش کرنے اور براہ راست رہنمائی حاصل کرنے کا موقع ملا۔

اسسٹنٹ لیبر کمشنر رامبن کے دفتر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سماجی تحفظ کی اسکیموں کی آخری سطح تک موثر رسائی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، اور مزدوروں پر زور دیا گیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ اندراج کریں، اپنے ریکارڈ باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کریں اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سماجی و اقتصادی فوائد سے مستفید ہوں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande