منوج جارنگے پاٹل کے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف، دو گرفتار
ممبئی ، 6 نومبر(ہ س)۔ مہاراشٹر کے معروف مراٹھا لیڈر منوج جارنگے پاٹل کے قتل کی سازش رچنے کے الزام میں جالنہ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ سازش بیڑ ض
TWO ARRESTED FOR PLOT TO KILL MANOJ JARANGE


ممبئی

، 6 نومبر(ہ س)۔

مہاراشٹر کے معروف مراٹھا لیڈر منوج جارنگے

پاٹل کے قتل کی سازش رچنے کے الزام میں جالنہ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار

کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ سازش بیڑ ضلع میں

تیار کی گئی تھی، جہاں چند لوگوں نے خفیہ میٹنگوں میں جارنگے پاٹل کے قتل کا

منصوبہ بنایا تھا۔

واقعے کی

سنگینی کے پیش نظر منوج جارنگے پاٹل نے خود اپنے حامیوں کے ہمراہ جالنہ پولیس اسٹیشن

پہنچ کر تحریری شکایت درج کرائی۔ شکایت میں واضح طور پر ذکر کیا گیا کہ دو افراد

قتل کی منصوبہ بندی میں سرگرم تھے اور اس مقصد کے لیے متعدد ملاقاتیں ہو چکی تھیں۔

پولیس

نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد امول کھنے

اور دادا گروڈ کو گرفتار کر لیا۔ تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ امول کھنے

پہلے جارنگے پاٹل کے قریبی ساتھیوں میں شامل تھا۔ اس انکشاف نے کیس کو مزید پیچیدہ

اور حساس بنا دیا ہے۔

ذرائع

کے مطابق پولیس ملزمان سے تفصیلی پوچھ گچھ کر رہی ہے اور امکان ہے کہ آنے والے

دنوں میں اس سازش کے پیچھے کے اصل کردار بے نقاب ہو جائیں گے۔ پولیس نے کہا کہ ابھی

تک قتل کی منصوبہ بندی کی وجوہات پوری طرح واضح نہیں ہو سکیں، تاہم معاملے کی تفتیش

تیز رفتاری سے جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande