پہلے متدان، پھر جلپان : وزیر اعظم
پٹنہ، 6 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ آج صبح 7 بجے سے شروع ہو گئی ہے۔ 18 اضلاع کی 121 اسمبلی نشستوں پر آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ ایکس
وزیر اعظم نریندر مودی( فائل فوٹو)


پٹنہ، 6 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ آج صبح 7 بجے سے شروع ہو گئی ہے۔ 18 اضلاع کی 121 اسمبلی نشستوں پر آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ ایکس پر انہوں نے لکھا، ’’بہار میں آج جمہوریت کے تہوار کا پہلا مرحلہ ہے۔ اسمبلی انتخابات کے اس دور کے تمام ووٹروں سے میری اپیل ہے کہ وہ پورے جوش و خروش کے ساتھ ووٹنگ کریں۔ اس موقع پر پہلی بار ووٹ ڈالنے والے ریاست کے تمام نوجوان ساتھیوں کو میری خصوصی مبارکباد۔ یاد رکھنا ہے — پہلے متدان، پھر جلپان (پہلے ووٹنگ پھر ناشتہ پانی)۔‘‘

دوسری جانب، سمستی پور کے کرپوری گرام کے بوتھ نمبر 73 پر مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت رام ناتھ ٹھاکر نے سب سے پہلے ووٹ ڈالا۔ ووٹنگ کے بعد انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ ترقی کے نام پر ووٹ دیتے ہیں، آج بھی انہوں نے ترقی کے نام پر ہی ووٹ ڈالا ہے۔ ضلع میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہو چکی ہے۔ بہار حکومت کے وزیر اور بانکی پور سے بی جے پی امیدوار نتن نوین نے پٹنہ کے دیگھا کے ملر ہائی اسکول کے بوتھ نمبر 394 اور 396 پر اپنا ووٹ ڈالا۔ وہیں مکا ما اسمبلی حلقے سے آر جے ڈی امیدوار وینا دیوی نے بھی ووٹ دیا ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہوتے ہی مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما گری راج سنگھ نے جمعرات کو لکھیسرائے کے اپنے آبائی گاؤں برہئیا کے ایک مندر میں پوجا ارچنا کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande