جمہوریت نہ صرف ہمارا حق ہے بلکہ ہماری ذمہ داری بھی ہے، پہلے متدان پھر جلپان : نتیش کمار
پٹنہ، 6 نومبر (ہ س)۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج ریاستی اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اپنے آبائی ضلع نالندہ کے بختیار پور واقع منجو سنہا پروجکیٹ گرلس ہائیر سکینڈری اسکول میں ڈالا۔موقع پر انہوں نے کہا کہ جمہوریت نہ صرف ہمارا حق ہے بلکہ
جمہوریت نہ صرف ہمارا حق ہے بلکہ ہماری ذمہ داری بھی ہے،’پہلے متدان پھر جلپان‘: نتیش کمار


پٹنہ، 6 نومبر (ہ س)۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج ریاستی اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اپنے آبائی ضلع نالندہ کے بختیار پور واقع منجو سنہا پروجکیٹ گرلس ہائیر سکینڈری اسکول میں ڈالا۔موقع پر انہوں نے کہا کہ جمہوریت نہ صرف ہمارا حق ہے بلکہ ہماری ذمہ داری بھی ہے۔ آج بہار میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ ہو رہا ہے۔ تمام ووٹروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں اور دوسروں کی حوصلہ افزائی کریں۔ پہلے متدان ،پھر جلپان کریں۔

دوسری طرف بہار کے نائب وزیر اعلی اور تارا پور سے بی جے پی کے امیدوار سمراٹ چودھری نے بھی مونگیر میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ حق رائے دہی کے بعد چودھری نے ووٹروں سے بڑی تعداد میں ووٹنگ کرنے اور بہار کی ترقی کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکمراں این ڈی اے حکومت ایک بار پھر اقتدار میں واپس آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار جی ہمارے مکھیا ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande