دہلی کے میئر نے بہار انتخابات میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔
نئی دہلی، 6 نومبر (ہ س)۔ دہلی کے میئر راجہ اقبال سنگھ نے بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹروں سے گھروں سے باہر نکل کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ میئر راجہ اقبال سنگھ نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور لکھا کہ جمہوریت کا یہ عظیم تہوار ب
میئر


نئی دہلی، 6 نومبر (ہ س)۔ دہلی کے میئر راجہ اقبال سنگھ نے بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹروں سے گھروں سے باہر نکل کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

میئر راجہ اقبال سنگھ نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور لکھا کہ جمہوریت کا یہ عظیم تہوار بہار کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھے گا۔

میئر نے کہا کہ ہر ووٹ بہار کے روشن مستقبل کی سمت کا تعین کرے گا۔ انہوں نے تمام ووٹروں پر زور دیا کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے خاندان، معاشرے اور ریاست کی ترقی کے لیے ووٹ دیں۔

انہوں نے پہلی بار ووٹ کاسٹ کرنے والے نوجوان ووٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ووٹ کاسٹ کرنے والے نوجوان دوستوں کو خصوصی مبارکباد، آپ کا ووٹ تبدیلی کی شروعات ہے۔

میئر نے ووٹروں پر زور دیا کہ وہ ترقی، اعتماد اور اچھی حکمرانی کے جاری سفر کے لیے این ڈی اے حکومت کو ووٹ دیں۔ قابل ذکر ہے کہ بہار میں آج پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande