پونچھ پولیس نے طویل عرصے سے مفرور ملزمان کو گرفتار کیا
جموں، 5 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں پولیس نے دو بدنام زمانہ ملزمان کو طویل تلاش کے بعد گرفتار کر لیا ہے، جو گزشتہ ایک دہائی سے فرار تھے۔ پولیس ترجمان کے مطابق، برجو نامی ملزم سکنہ چندی مڑ گاؤں کے خلاف 2013 میں تھانہ سرنکوٹ میں ایف
Arrested


جموں، 5 نومبر (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں پولیس نے دو بدنام زمانہ ملزمان کو طویل تلاش کے بعد گرفتار کر لیا ہے، جو گزشتہ ایک دہائی سے فرار تھے۔

پولیس ترجمان کے مطابق، برجو نامی ملزم سکنہ چندی مڑ گاؤں کے خلاف 2013 میں تھانہ سرنکوٹ میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جس میں اسے رہائشی مکان کو آگ یا دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچانے کے الزام میں دفعہ 436 آر پی سی کے تحت نامزد کیا گیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم طویل عرصے سے مفرور تھا اور متعدد کوششوں کے باوجود گرفتاری سے بچتا رہا، تاہم آخرکار بدھ کے روز سرنکوٹ پولیس ٹیم نے اسے گرفتار کر لیا۔ تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا۔اسی طرح، دوسرا مفرور محمد ریاض سکنہ گرسائی کو مینڈھرعلاقے سے گرفتار کیا گیا۔ وہ 2017 میں تھانہ گرسائی میں درج ایک مقدمے میں مطلوب تھا، جس میں اس پر غیر قانونی طور پر داخل ہونے، ہنگامہ آرائی اور زخمی کرنے جیسے الزامات عائد تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande