ستارا ڈاکٹر خودکشی کیس میں کارروائی، آئی جی کا حکم، پی ایس آئی گوپال بدانے ملازمت سے برخاست
ستارا ڈاکٹر خودکشی کیس میں کارروائی، آئی جی کا حکم، پی ایس آئی گوپال بدانے ملازمت سے برخاست ستارا ، 5 نومبر(ہ س)۔ ستارا ڈاکٹر خودکشی معاملے نے اس وقت ایک اہم موڑ اختیار کر لیا، جب مہاراشٹر پولیس نے پی ایس آئی گوپال بدان
ستارا ڈاکٹر خودکشی کیس میں کارروائی، آئی جی کا حکم، پی ایس آئی گوپال بدانے ملازمت سے برخاست


ستارا ڈاکٹر خودکشی کیس میں کارروائی، آئی جی کا حکم، پی ایس آئی گوپال بدانے ملازمت سے برخاست

ستارا

، 5 نومبر(ہ س)۔ ستارا

ڈاکٹر خودکشی معاملے نے اس وقت ایک اہم موڑ اختیار کر لیا، جب مہاراشٹر پولیس نے پی ایس آئی

گوپال بدانے کو ان کے عہدے سے برخاست کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ کولہاپور رینج کے اسپیشل

انسپکٹر جنرل سنیل پھولاری نے بدھ کے روز باضابطہ حکم نامہ جاری کیا۔

تفصیلات

کے مطابق، افسر پھلٹن سٹی پولیس اسٹیشن میں کرائم رجسٹر نمبر 345 آف 2025 کے تحت زیرِ

تفتیش ہونے کی وجہ سے پہلے ہی معطل تھے۔ سرکاری حکم نامے میں درج ہے کہ بدانے نے

اپنے منصب کے تقاضوں کو نظر انداز کیا، ذمہ داریوں میں کوتاہی برتی اور اختیارات

کے ناجائز استعمال کے ساتھ اخلاقی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کیا، جس کے سبب عوام میں

عدم تحفظ اور بے یقینی پیدا ہوئی۔

آئی جی

پھولاری کے مطابق متعلقہ افسر کی سرکاری اور نجی زندگی، دونوں میں مشکوک حرکات ریکارڈ

پر تھیں، جو محکمہ جاتی وقار کے خلاف تھیں۔ لہٰذا مجموعی عوامی مفاد کے پیش نظر

انہیں ملازمت سے برطرف کرنا لازمی سمجھا گیا۔

اسی

دوران ریاستی ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم مہاراشٹر ایسوسی ایشن آف ریزیڈنٹ ڈاکٹرز نے

حکومت کی یقین دہانی کے بعد اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ڈاکٹرز حفاظتی

اقدامات میں اضافہ، بہتر معاوضہ اور نظامی اصلاحات کے مطالبات کر رہے تھے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande