ممبئی میں میں مونوریل کوچ ڈی ریل، کوئی جانی نقصان نہیں
ممبئی، 5 نومبر(ہ س)۔ ممبئی میں مونوریل کا ایک کوچ ٹیسٹ رن کے دوران پٹری سے اتر گیا جس کے نتیجے میں نظام عارضی طور پر متاثر ہوا، البتہ حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔ واقعہ واڈالا کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹریک
ممبئی میں میں مونوریل کوچ ڈی ریل، کوئی جانی نقصان نہیں


ممبئی، 5 نومبر(ہ س)۔

ممبئی

میں مونوریل کا ایک کوچ ٹیسٹ رن کے دوران پٹری سے اتر گیا جس کے نتیجے میں نظام

عارضی طور پر متاثر ہوا، البتہ حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔ واقعہ

واڈالا کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹریک تبدیلی کے عمل کے دوران تکنیکی مسئلہ پیدا

ہوا۔

مونوریل

کنٹرول انچارج روہن سالونکھے کے مطابق کوچ میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا اور جانچ

کے دوران اچانک کوچ جھک گیا۔ انہوں نے کہا کہ عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر

موجود تھا اور صورت حال پر قابو پالیا گیا۔

واضح

رہے کہ شدید بارشوں کے دوران ٹرین خراب ہو جانے اور مسافروں کے پھنسنے کے بعد

مونوریل خدمات معطل تھیں، جبکہ نظام کی مرمت اور جانچ کا عمل جاری تھا۔ آج متاثرہ

کوچ بھی اسی مرمتی ٹرائل کا حصہ تھا، جس کے دوران یہ واقعہ رونما ہوا۔ اسی

دوران ممبئی مضافاتی ضلع ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے حال ہی میں میٹرو اور مونوریل

آپریٹرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ تکنیکی و آپریشنل مسائل اور مسافروں کی حفاظت سے

متعلق ہنگامی حکمت عملی تیار کر کے جمع کرائیں۔ بی ایم

سی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق یہ واقعہ صبح تقریباً 9 بجے واڈالا-جی ٹی بی اسٹیشن

کے نزدیک آر ٹی او جنکشن پر پیش آیا اور فائر بریگیڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر

تمام ضروری حفاظتی اقدامات انجام دیے۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande