
چنڈی گڑھ، 5 نومبر (ہ س)۔ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے کرتارپور صاحب کوریڈور کے معاملے پر مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ ہو رہے ہیں، تو کرتار پور رکوریڈور کو بھی کھلا رہنا چاہیے۔ اس سے عقیدت مندوں کو سہولت ملے گی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، روزگار اور باہمی اعتماد کی نئی راہیں کھلیں گی۔
کانگریس صدر راجہ وڈنگ کے مذہب اور ذات پات کے حوالے سے تبصرے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ”میں اس پرکچھ کہنانہیں چاہتا۔ میں گرو کے گھر آیا ہوں۔ جو لوگ اس طرح کے جذبات رکھتے ہیں، انہیں خود اس کا احساس ہو جائے گاکہ وہ غلط ہیں۔ میں ان کے لیے بھی دعا کرتا ہوں کہ پرماتما انہیں سمجھ اور رہنمائی عطا کرے۔“
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب گرووں، پیروں اور شہدا کی سرزمین ہے، ان کی دعا ہے کہ پرماتمااس دھرتی پر آباد تمام لوگوں کو عقل، طاقت اور صحیح راستے پر چلنے کیطاقت عطا فرمائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ گرو صاحب نے ہمیںجو ذمہ داریاں سونپی ہیں،اسے پوری ایمانداری کے ساتھ نبھانے کی طاقت ہمیں ملے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد