عمر عبداللہ نے تسلیم کر لیا ہے کہ وہ خود خاندانی سیاست کی پیداوار ہیں۔ سنیل شرما
عمر عبداللہ نے تسلیم کر لیا ہے کہ وہ خود خاندانی سیاست کی پیداوار ہیں۔ سنیل شرما جموں، 5 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کو اپنے اندر خاندانی سیاست دکھائی نہیں دیتی، بلکہ وہ دوسروں پر
Sunil sharma


عمر عبداللہ نے تسلیم کر لیا ہے کہ وہ خود خاندانی سیاست کی پیداوار ہیں۔ سنیل شرما

جموں، 5 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کو اپنے اندر خاندانی سیاست دکھائی نہیں دیتی، بلکہ وہ دوسروں پر خاندانی سیاست کا الزام عائد کرتی ہے، حالانکہ حقیقت میں خود بی جے پی بھی اسی کا شکار ہے۔

عمر عبداللہ کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر رہنما سنیل شرما نے کہا کہ عمر عبداللہ کا بیان سیاسی مفاد کے تحت دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم عمر عبداللہ نے یہ تو تسلیم کر لیا ہے کہ وہ خود خاندانی سیاست کی پیداوار ہیں۔

سنیل شرما نے مزید کہا کہ حقیقی خاندانی سیاست وہ ہوتی ہے جب کسی جماعت کی قیادت اور فیصلہ سازی ایک ہی خاندان تک محدود ہو، جیسا کہ نیشنل کانفرنس میں دیکھا جاتا ہے، جہاں اقتدار ہمیشہ عبداللہ خاندان کے اندر ہی گردش کرتا رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی ایک ایسی جماعت ہے جو میرٹ، تنظیمی مضبوطی اور اندرونی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande