
بی جے پی نے 35,000 ایجنٹوں کی تقرری کی
کولکاتہ، 5 نومبر (ہ س)۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مغربی بنگال میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) مہم کے دوران سیاسی جماعتوں کے ذریعے بوتھ سطح کے ایجنٹوں کی تقرری میں برتری حاصل کی ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر سے موصولہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، بی جے پی نے حکمراں ترنمول کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کو بی ایل اے1 اوربی ایل اے-2 دونوں زمروں میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بی ایل اے-1 سے مراد حلقے کے لحاظ سے ایجنٹوں کی تعداد ہے، جبکہ بی ایل اے-2 سے مراد بوتھ کے لحاظ سے ایجنٹوں کی تعداد ہے۔
بدھ کی شام کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، بی جے پی نے اب تک 339 بی ایل اے-1 اور 35,651 بی ایل اے-2 فارموں کا تقرر کیا ہے۔سی پی آئی (ایم) نے 196 بی ایل اے -1 اور 27,392بی ایل اے-2 فارم جمع کرائے ہیں۔ حکمراں ترنمول کانگریس تیسرے نمبر پر ہے، جس نے 147بی ایل اے-1 اور 27,744 بی ایل اے-2 ایجنٹوں کا تقرر کیا ہے۔
کانگریس چوتھے نمبر پر ہے۔ پارٹی نے 190بی ایل اے-1 اور 6,822بی ایل اے-2 فارم جمع کرائے ہیں۔ دیگر جماعتوں میں، فارورڈ بلاک نے 77 بی ایل اے-1 اور 1,091 بی ایل اے-2 فارم جمع کرائے، جبکہ بہوجن سماج پارٹی نے صرف 60بی ایل اے-1 اور صفر بی ایل اے-2 فارم جمع کرائے ہیں۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اور نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) نے ابھی تک کسی بھی بی ایل اے کی تقرری نہیں کی ہے۔
غور طلب ہے کہ مغربی بنگال میں ایس آئی آر مارچ 2026 تک جاری رہے گا۔ کمیشن نے پہلے ہی بی ایل او اور بی ایل اے کی تعداد کے درمیان بڑے فرق پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور سیاسی جماعتوں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کا مشورہ دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ