بی جے پی اور کمیشن مل کر ووٹ چوری کر رہے ہیں، انتخابی نظام داغدار: کانگریس کا الزام
ممبئی ، 5 نومبر(ہ س)۔ مہاراشٹر کانگریس کے صدر ہرش وردھن سپکال نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں مل کر جمہوری نظام کو متاثر کر رہے ہیں اور سازش کے تحت ووٹ چوری کے ذریعے اقتدار حاصل کیا
بی جے پی اور کمیشن مل کر ووٹ چوری کر رہے ہیں، انتخابی نظام داغدار: کانگریس کا الزام


ممبئی

، 5 نومبر(ہ س)۔

مہاراشٹر کانگریس کے صدر ہرش وردھن سپکال نے بی

جے پی اور الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں مل کر جمہوری نظام

کو متاثر کر رہے ہیں اور سازش کے تحت ووٹ چوری کے ذریعے اقتدار حاصل کیا جا رہا

ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے ہریانہ میں ووٹ چوری کے ٹھوس شواہد پیش کیے،

مگر کمیشن نے کوئی تسلی بخش کارروائی نہیں کی۔

سپکال

نے وردھا کے سیواگرام میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ثبوت

طلب کیے تھے، اور انہیں تمام شواہد مہیا کیے گئے، لیکن ادارہ خاموش تماشائی بنا

ہوا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ووٹر لسٹوں میں بڑے پیمانے پر نام بدلے گئے، کچھ

حلقوں سے نام غائب کر کے دوسرے علاقوں میں شامل کیے گئے اور بے ضابطگیوں پر کمیشن

کی خاموشی معنی خیز ہے۔

انہوں

نے کہا کہ ہریانہ میں 25 لاکھ جعلی ووٹ سامنے آئے، ایک شخص کا نام 22 مرتبہ درج

تھا، اور ایک برازیلی ماڈل کا نام بھی درجنوں بار شامل کیا گیا۔ سپکال کے مطابق یہی

طریقہ مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات میں استعمال ہوا اور اسی فارمولے سے حکومت

وجود میں آئی۔

سپکال

نے کہا کہ صرف چھ ماہ میں مہاراشٹر میں 47 لاکھ ووٹر بڑھائے گئے اور ووٹنگ کے

اختتام پر اچانک آٹھ فیصد زائد ووٹ دکھائے گئے۔ اپوزیشن نے اعتراضات اٹھائے، لیکن

انہیں غیر سنجیدگی سے ٹال دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی کمیشن نے اب دوہرے اور

تہرے ناموں کے آگے نشان لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ ایک ووٹر

کا نام سینکڑوں برسٹوں میں درج ہے۔ سپکال نے الیکشن کمیشن کے طرزِ عمل کو جمہوریت

کے لیے تشویشناک قرار دیا۔

انہوں

نے بتایا کہ پریس کانفرنس میں کمیشن کے عہدیداروں سے جب گڑبڑی پر سوال کیے گئے تو

وہ کوئی واضح جواب نہ دے سکے۔ سپکال نے خبردار کیا کہ اگر انتخابی شفافیت کو یوں

نظر انداز کیا گیا تو عوامی رائے بے معنی ہو کر رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ راہل

گاندھی نے آج ملک کو اسی سنگین حقیقت سے آگاہ کیا۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande