تلنگانہ میں ترکاری کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ
حیدرآباد ، 22 نومبر (ہ س)۔حیدرآباداور اضلاع میں سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں نے عام لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ مارکیٹ میں سبزیوں کے نرخ اچانک تیزی سے بڑھ گئے ہیں، جس کے بعد غریب اور متوسط طبقہ شدید مالی دباؤ کاشکارہو گیاہے۔عوام کا کہنا ہے کہ صورتحا
تلنگانہ میں ترکاری کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، 


حیدرآباد ، 22 نومبر (ہ س)۔حیدرآباداور اضلاع میں سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں نے عام لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ مارکیٹ میں سبزیوں کے نرخ اچانک تیزی سے بڑھ گئے ہیں، جس کے بعد غریب اور متوسط طبقہ شدید مالی دباؤ کاشکارہو گیاہے۔عوام کا کہنا ہے کہ صورتحال اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ نہ خرید سکتے ہیں اور نہ چھوڑ سکتے ہیں۔کھائیں تو آخر کیا؟تجارتی ذرائع کے مطابق نومبر کے مہینے میں عموماً سبزیاں سستی ہوتی ہیں، مگر اس سال مسلسل بارشوں،اورطوفان اورمونگا سمندری طوفان کے سبب سبزیوں کی فصل کو بڑا نقصان ہوا۔کئی اضلاع میں فصلیں پانی میں ڈوب گئیں، جبکہ کیچڑ اور نمی کے باعث فصلیں وقت سے پہلے خراب ہو گئیں،جس کے نتیجے میں پیداوار میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ریاست کو مہاراشٹرا، کرناٹک اورآندھرا پردیش سے سبزیاں منگوانی پڑ رہی ہیں۔ نقل و حمل کے بڑھتے اخراجات نے بھی قیمتوں کو دوگناکرنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔مارکیٹ میں تقریباً ہر سبزی کی قیمت 80 سے 100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جس نے گھر کی کفالت کرنا مشکل بنا دیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے کچن کے بجٹ کو پوری طرح برباد کر دیا ہے، اور یومیہ اخراجات برداشت کرنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق اگرآنے والے دنوں میں سپلائی بہتر نہیں ہوئی تو قیمتوں میں مزید اضافے کاخدشہ ہے۔تاجر تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ٹرانسپورٹ سبسڈی، فریش مارکیٹ کنٹرول میکانزم اور کسانوں کے لیے ہنگامی امدادی پیکیج کا اعلان کرے تو صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔عوام کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ فوری اقدامات کرتے ہوئے قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے، ورنہ روزمرہ زندگی مزید شدید بحران کا شکار ہو جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande