پنچایتوں کو خود انحصار اور خوشحال بنانے کے لیے تین روزہ غور و خوض اجلاس اتوار سے
وزیر اعلیٰ بھوپال میں ریاستی سطح کی ورکشاپ اور واٹرشیڈ فیسٹیول کا افتتاح کریں گے، جہاں عوامی نمائندوں اور عہدیداروں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگی بھوپال، 22 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں پنچایتوں کو خود کفیل اور خوشحال بنانے کے لیے پنچایت اور محکمہ
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو )فائل فوٹو(


وزیر اعلیٰ بھوپال میں ریاستی سطح کی ورکشاپ اور واٹرشیڈ فیسٹیول کا افتتاح کریں گے، جہاں عوامی نمائندوں اور عہدیداروں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگی

بھوپال، 22 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں پنچایتوں کو خود کفیل اور خوشحال بنانے کے لیے پنچایت اور محکمہ دیہی ترقیات کی جانب سے اتوار، 24 نومبر سے تین دن تک منعقد ہونے والی ریاستی سطح کے ورکشاپ میں غور و خوض کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بھوپال کے کشابھاو ٹھاکرے انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ہونے والی اس ریاستی سطح کی ورکشاپ اور واٹرشیڈ مہوتسو کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ ورکشاپ میں نائب وزیر اعلیٰ راجندرا شکلا اور جگدیش دیورڑا، پنچایت اور دیہی ترقیات وزیر پرہلاد پٹیل، شہری ترقیات اور رہائش وزیر کیلاش وجےورگیہ، لوک صحت انجینئرنگ وزیر سمپتیا اوئیکے، قبائلی امور وزیر ڈاکٹر کنور وجے شاہ، پنچایت اور دیہی ترقیات وزیر مملکت رادھا سنگھ کے علاوہ عوامی نمائندے، ماہرین اور انتظامی افسران موجود رہیں گے۔

محکمہ پنچایت راج کے ڈائریکٹر اور شریک کمشنر چھوٹے سنگھ نے ہفتہ کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ بھوپال میں 24، 25 اور 26 نومبر کو تین روزہ ورکشاپ ’’آتم نربھر پنچایت سمردھ مدھیہ پردیش‘‘(خود کفیل پنچایت، خوشحال مدھیہ پردیش) کے موضوع پر منعقد کی جا رہی ہے، جس کا مقصد پنچایتوں کو خود کفیل کے ساتھ خوشحال بنانا ہے۔ ورکشاپ میں سہ سطحی پنچایت سے جڑے عوامی نمائندوں کو بھی مدعو کیا جا رہا ہے۔ تین دن جاری رہنے والی اس ورکشاپ میں پنچایتوں کے لیے ’’سونیدھی سے سمردھی‘‘ مہم کا تصور، شہری کاری کے ساتھ ہم آہنگی، واٹرشیڈ پروجیکٹ کا نفاذ اور صاف پینے کے پانی کی دستیابی، صاف ستھرا گاوں، مختلف سرکاری منصوبے جیسے وزیر اعظم رہائش اسکیم، وزیر اعظم جن من اسکیم، وزیر اعظم گاوں سڑک اسکیم، پی ایم غذائیت اور پیسا گاوں سبھا کی موجودہ صورتحال اور کامیاب نفاذ کے ساتھ انتظامی طور پر اہل پنچایت، سوال و جواب وغیرہ موضوعات پر تفصیل سے بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ تین دن جاری رہنے والی ریاستی سطح کی ورکشاپ میں 2000 سے زائد لوگ شامل ہوں گے۔ اس میں ضلع پنچایت کے صدر، نائب صدر، چیف آپریشن آفیسر، ضلع پنچایت، جنپد پنچایت اور گرام پنچایت کے سربراہ اور دیگر ریاستی سطح کے عہدیدار شامل ہوں گے۔ ورکشاپ میں ’’جل گنگا سنوردھن مہم‘‘ میں بہترین کام کرنے والے اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع اور جنپد سطح پر افسران و ملازمین کو بھی اعزاز بخشا جائے گا۔ جل گنگا سنوردھن مہم میں بہترین کام کرنے والے اضلاع میں کھنڈوا پہلے، رائسین دوسرے اور بالا گھاٹ تیسرے نمبر پر رہا۔ کھیت تالاب کی تعمیر میں بہترین کام کرنے والے پہلے ضلع کو دو زمروں ’اے‘ اور ’بی‘ میں انعام دیا جائے گا۔ ’اے‘ زمرے میں انوپ پور ضلع اور ’بی‘ زمرے میں بالا گھاٹ ضلع شامل ہے۔ اسی طرح جل گنگا سنوردھن مہم میں کھیت تالاب کی تعمیر میں ترقیاتی بلاک سطح پر بہترین کام کرنے والی جنپد پنچایتوں کو ’اے‘ اور ’بی‘ زمرے میں انعام دیا جائے گا۔ ’اے‘ زمرے میں بالا گھاٹ ضلع کی برسا جنپد اور ’بی‘ زمرے میں انوپ پور ضلع کی پشپ راج گڑھ جنپد پنچایت شامل ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande