دفاعی افسران کے لیے تیسرے ڈائریکٹرز کا سرٹیفیکیشن پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا
نئی دہلی، 22 نومبر (ہ س)۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) نے وزارت دفاع کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ری ہیبیلیشن (ڈی جی آر) کے ساتھ شراکت میں، 21 نومبر کو گروگرام کے مانیسر میں آئی آئی سی اے کیمپس میں کارپوریٹ گورننس میں ڈائریکٹرز ک
دفاعی افسران کے لیے تیسرے ڈائریکٹرز کا سرٹیفیکیشن پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا


نئی دہلی، 22 نومبر (ہ س)۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) نے وزارت دفاع کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ری ہیبیلیشن (ڈی جی آر) کے ساتھ شراکت میں، 21 نومبر کو گروگرام کے مانیسر میں آئی آئی سی اے کیمپس میں کارپوریٹ گورننس میں ڈائریکٹرز کے سرٹیفیکیشن پروگرام کے تیسرے بیچ کو کامیابی سے مکمل کیا۔

ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں، کارپوریٹ امور کی وزارت نے کہا کہ دو ہفتے کے سرٹیفیکیشن پروگرام میں اس دفتر میں تینوں مسلح افواج کی نمائندگی کرنے والے 30 سینئر افسران ، کارپوریٹ منتظم اور آزاد ڈائریکٹر شپ کے ماہرین دفاعی اہلکاروں نے حصہ لیا۔اس کے علاوہ اس یں حاضر سروس اور حال ہی میں ریٹائر ہوئے افسران بھی شامل تھے۔

وزارت کے مطابق، کل 90 ممتاز دفاعی افسران کو اگست 2024 سے تین بیچوں کے ذریعے کارپوریٹ گورننس اور ایک آزاد ڈائریکٹر کے کردار کے بارے میں جامع معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اس پروگرا میں 35 خصوصی سیشن شامل تھے جن میں کارپوریٹ گورننس فریم ورک ،ریگولیٹری پروویزن ،مالیاتی انتظام،آڈٹ کمیٹی کے کام ،انٹر پرائز رسک مینجمنٹ،سی ایس آر وغیرہ کو شامل کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande