خلیج بنگال میں کم دباؤ بننے کا امکان،اے پی میں ہوسکتی ہے بارش
حیدرآباد، 22 نومبر(ہ س)۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے بتایاکہ آج انڈومان جزائر کے قریب خلیج بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ یہ نظام مغرب۔شمال مغرب کی طرف بڑھے گااور پیرتک جنوبی وسطی خلیج بنگال میں ایک دباؤ میں بدل جائے گا۔محک
خلیج بنگال میں کم دباؤ بننے کا امکان،اے پی میں بارش کا امکان


حیدرآباد، 22 نومبر(ہ س)۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے بتایاکہ آج انڈومان جزائر کے قریب خلیج بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ یہ نظام مغرب۔شمال مغرب کی طرف بڑھے گااور پیرتک جنوبی وسطی خلیج بنگال میں ایک دباؤ میں بدل جائے گا۔محکمہ نے پیشن گوئی کی ہے کہ یہ بدھ تک اسی سمت میں حرکت کرتے ہوئے جنوب مغربی خلیج بنگال پر ایک طوفان کی شکل اختیار کر لے گا۔امراوتی کے موسمیاتی مرکز نے اعلان کیاکہ اس نظام کے زیرِاثر آئندہ تین دنوں میں ریاست کے کئی حصوں میں ہلکی سے اوسط بارش ہو سکتی ہے۔ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق پرکاشم، نیلور، وائی ایس آر کڑپہ،انامیا، چتوراور تروپتی اضلاع میں ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔ کم دباؤ کے علاقہ کی وجہ سے خلیج بنگال سے آنے والی ہواؤں کے باعث اے پی میں سردی کی شدت کم ہو گئی ہے۔ایجنسی علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت میں اضافہ ہواہے، جہاں الورِی سیتارام راجو ضلع میں درجہ حرارت 13 ڈگری سے اوپر ریکارڈ کیاگیاہے۔ ماہرین کاکہناہے کہ طوفان کی شدت کم ہونے تک سردی کی شدت زیادہ بڑھنے کاامکان نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande