ملائم سنگھ یادو کے یوم پیدائش کے موقع پر کوی سمیلن اور مشاعرے کا انعقاد
بلیا، 22 نومبر (ہ س)۔ ملائم سنگھ یادو کے یوم پیدائش کے موقع پر بلیامیں جمعہ کو ایک کوی سمیلن اور مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ پھولیشوری دیوی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ، پھپھنا کے زیر اہتمام گنگا ملٹی پرپز آڈیٹوریم میں گیتوں اور غزلوں کی شام کا مہمان خصوصی اتر
Kavi Sammelan-Mushaira on eve of Mulayam Singh birth anniv


بلیا، 22 نومبر (ہ س)۔ ملائم سنگھ یادو کے یوم پیدائش کے موقع پر بلیامیں جمعہ کو ایک کوی سمیلن اور مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ پھولیشوری دیوی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ، پھپھنا کے زیر اہتمام گنگا ملٹی پرپز آڈیٹوریم میں گیتوں اور غزلوں کی شام کا مہمان خصوصی اتر پردیش قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر ماتا پرساد پانڈے نے ملائم سنگھ کی تصویر پر گلہائے عقید ت نظر کرکے افتتاح کیا۔

نیتا جی کے نام سے مشہور آنجہانی ملائم سنگھ یادو کی یاد میں منعقد کی گئی اس خوبصورت شام کو مشہور شاعروں اور ادیبوں نے یادگار بنا دیا۔ معروف شاعر وسیم بریلوی نے ’’حادثوں کی زد میں ہوں تو کیا مسکرانا چھوڑ دیں؟‘‘ سنایا تو ہال دیر تک تالیوں سے گونجتا رہا۔ اس کے بعد جب انہوں نے ’’یہ چراغ کئی آندھیوں پر بھاری ہے‘‘ پڑھا تو سامعین واہ -واہ کرتے رہے ۔ ڈاکٹر پروین شکلا نے کوی سمیلن کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ اس کے بعد نوجوان شاعر ڈاکٹر سوشانت شرما نے اپنی کویتا سے کوی سمیلن کو نئی بلندی عطا کی۔

اس کے بعد شاعرہ نیلم کشیپ نے بیٹیوں کے لیے سرشار نظم سپنے سجاؤں من ہی من.... پڑھ کر داد وصول کی۔ پھر شاعر عزم شاکری تشریف لائے تو سامعین نے ان کے اشعار سن کر زور سے تالیاں بجاتے رہے ۔ انہوں نے’’ وہ روشنی تھی جھلملاکرچلی گئی ‘‘سنایا، جس سے سامعین خوب محظوظ ہوئے۔ مزاحیہ شاعر ہیمنت پانڈے نے اپنے کلام سے سامعین کو گدگدایا۔ انہوں نے کہا.... جب پندرہ لاکھ اکاؤنٹ میں آ ہی گئے ہیں،بلیٹ سے نینی تال چلیں گا۔ اس پر خوب تالی بجی۔

بزرگ شاعر ادے پرتاپ سنگھ نے کوی سمیلن اور مشاعرے کی صدارت کرتے ہوئے اپنی نظموں سے سب کو مسحور کردیا۔ کوی سمیلن اور مشاعرے کی نظامت کے فرائض معروف شاعرہ ڈاکٹر سریتا شرما نے انجام دیے۔ سامعین نے ان کے رومانوی گانوں کو خوب دادوتحسین سے نوازا۔ اس موقع پر غازی پور کے ایم پی افضل انصاری، اپوزیشن کے سابق لیڈر رام گووند چودھری، ایم ایل اے سنگرام سنگھ یادو، ایم ایل اے جئے پرکاش آنچل، ایم ایل اے محمد رضوی، بنشی دھر یادو، نیرج سنگھ گڈو، سشیل پانڈے کانہاجی اور سنجے اپادھیائے موجود تھے۔ پروگرام کی کوآرڈینیٹر سابق وزیر امبیکا چودھری نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔

ہندوستھاسماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande