فٹ پاتھ کی دکانوں میں آتشزدگی
گرڈیہ، 22 ​​نومبر (ہ س)۔ گرڈیہ ضلع کے بگودر تھانہ علاقے میں ہفتے کی صبح فٹ پاتھ کی تین دکانوں میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ بگودر مارکیٹ میں پرانی
Fire breaks out in sidewalk shop


گرڈیہ، 22 ​​نومبر (ہ س)۔ گرڈیہ ضلع کے بگودر تھانہ علاقے میں ہفتے کی صبح فٹ پاتھ کی تین دکانوں میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ بگودر مارکیٹ میں پرانی جی ٹی روڈ پر ٹاؤن ہال کے قریب پیش آیا۔ اس واقعہ میں تین دکانیں اور ان میں رکھا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق آگ کپڑے اور پھلوں کی دکان میں لگی۔آگ لگتے ہی عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس انتظامیہ کو واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ فائر بریگیڈ کو بھی اطلاع دی گئی، ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

اس سلسلے میں بگودر تھانہ انچارج ونے کمار یادو نے بتایا کہ آگ پر پوری طرح قابو پالیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ شبہ ہے کہ یہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا ہے۔غور طلب ہے کہ پچھلے سال بھی بگودر مارکیٹ میں آگ لگ گئی تھی جس سے فٹ پاتھ پر واقع نو دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande