این ڈی اے نتیش کمار کی تجربہ کار قیادت میں ترقی کا ایک نیا باب لکھے گا : امیش سنگھ کشواہا
پٹنہ، 19 نومبر(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار کےمتفقہ طور سے این ڈی اے قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے پر جے ڈی (یو) کےریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے آنے والے دور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ریاستی صدر نے کہا
این ڈی اے نتیش کمار کی تجربہ کار قیادت میں ترقی کا ایک نیا باب لکھے گا : امیش سنگھ کشواہا


پٹنہ، 19 نومبر(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار کےمتفقہ طور سے این ڈی اے قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے پر جے ڈی (یو) کےریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے آنے والے دور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ریاستی صدر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے طور پر گزشتہ دو دہائیوں کے اپنے شاندار دور میں نتیش کمار نے انتظامی کارکردگی، دور اندیشی اور شفافیت کے ساتھ بہار کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت میں بہار نے تعلیم، صحت، دیہی بنیادی ڈھانچہ، خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی تحفظ جیسے اہم شعبوں میں تاریخی سنگ میل قائمکیے ہیں۔ انہوں نے بہار میں گڈ گورننس اور ترقی کا ایک مضبوط اور موثر ماڈل قائم کیا، جسے آج پورے ملک میں قابل تقلید مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہجناب نتیش کمار کی رہنمائی میں این ڈی اے حکومت نئی مدت میںمفاد عامہ، ترقی اور سماجی فلاح کو اولین ترجیح دے کر نوجوانوں، خواتین، کسانوں اور پسماندہ طبقات کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے اپنے عزم کو مزید تیز کرے گی۔ ریاستی صدر نے کہا کہ این ڈی اے اتحادکی یکجہتی اور نتیش کمار کی قابل اور تجربہ کار قائدانہ صلاحیت بہار کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande