
علی گڑھ، 19 نومبر (ہ س)۔
اے ایم یو کے ہادی حسن ہال میں ایمس، نئی دہلی کے سابق ڈائرکٹر پروفیسر رندیپ گلیریا کے ساتھ ایک دلچسپ اور معلوماتی انٹرایکٹیو سیشن منعقد کیا گیا۔
پروفیسر گلیریا نے ایمس میں اپنے وسیع تجربے اور کووڈ19 وبا کے دوران حاصل ہونے والے عملی تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں متنوع طبی اور تعلیمی موضوعات پر گفتگو کی۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ عزم و استقامت اور علمی سنجیدگی کے ساتھ بہترین تعلیمی کارکردگی کے حصول کی کوشش کریں۔ انہوں نے طلبہ کے سوالات کے اطمینان بخش جواب دیے۔
اس موقع پر پروفیسر محمد اطہر انصاری (پرووسٹ)، پروفیسر محمد شمیم (چیئرمین، ٹی بی آر ڈی)، ڈاکٹر ایس ایم اے وسیم (وارڈن و کوآرڈینیٹر)، ڈاکٹر جمیل احمد (شعبہ فارماکولوجی)، ڈاکٹر سہیل الرحمٰن (وارڈن)، ڈاکٹر التمش (سینئر ہال)، یزدانی پاشا (ڈپٹی سینئر ہال) اور محمد سعد (سینئر فوڈ) سمیت دیگر افراد موجود رہے۔
پروگرام کی نظامت فراز احمد نے کی، جبکہ عہدیداران، رضاکاروں اور بڑی تعداد میں موجود طلبہ نے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں بھرپور تعاون فراہم کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ