شعبہ اینستھیسیولوجی میں جدید ٹی سی آئی اینستھیسیا تکنیکوں پر توسیعی خطبہ کا اہتمام
علی گڑھ, 19 نومبر (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اینستھیسیولوجی کی جانب سے ایک توسیعی خطبہ کا اہتمام کیا گیا۔ رائل اسٹوک اسپتال این ایچ ایس ٹرسٹ، اسٹوک آن ٹرینٹ، برطانیہ کے کنسلٹنٹ اینستھیسیولوجسٹ اور شعبہ کے ممتاز سابق طالب علم ڈاکٹر دانش صد
پروفیسر خالد


علی گڑھ, 19 نومبر (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اینستھیسیولوجی کی جانب سے ایک توسیعی خطبہ کا اہتمام کیا گیا۔ رائل اسٹوک اسپتال این ایچ ایس ٹرسٹ، اسٹوک آن ٹرینٹ، برطانیہ کے کنسلٹنٹ اینستھیسیولوجسٹ اور شعبہ کے ممتاز سابق طالب علم ڈاکٹر دانش صدیقی نے ”ٹارگٹ کنٹرولڈ انفیوژن (ٹی سی آئی) فار جنرل اینستھیسیا: اے سیفر الٹرنیٹیو فار بیٹر اینستھیسیا“کے موضوع پر توسیعی خطبہ دیا جس میں انہوں نے دنیا بھر میں درستگی پر مبنی داخلی وریدی اینستھیسیا کے بڑھتے رجحان پر روشنی ڈالی۔ سیشن کے بعد آپریشن تھیٹر میں ایک عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، جس نے پوسٹ گریجویٹ طلبہ اور فیکلٹی ممبران کو ٹی سی آئی ورک فلو کے ساتھ ایک نادر عملی تربیتی تجربہ فراہم کیا۔

اپنی پیشکش کے دوران ڈاکٹر صدیقی نے ٹی سی آئی کے بنیادی اصولوں کی وضاحت کی، جو ٹوٹل انٹراوینس اینستھیسیا (ٹی آئی وی اے) کا ایک جدید طریقہ ہے اور فارماکوکینیٹک ماڈلز کی مدد سے مریض کے خون میں دوا کی مقدار کو نہایت درستگی کے ساتھ کنٹرول کرتا ہے۔ انہوں نے اس تکنیک کے فوائد پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے اعلیٰ وسائل رکھنے والے طبی مراکز میں ٹی آئی وی اے-ٹی سی آئی سسٹمز کے بڑھتے ہوئے استعمال اور ہندوستان میں اس کے وسیع تربیتی نظام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ڈاکٹر صدیقی اس وقت ایک قومی ٹی آئی وی اے فروغ پروگرام کی قیادت کر رہے ہیں، جس کے تحت وہ ملک کے متعدد طبی اداروں کے ساتھ اشتراک کر کے ٹی سی آئی کے معیاری طریقہ عمل اور کلینیکل مہارت میں اضافہ کر رہے ہیں۔

شعبہ اینستھیسیولوجی کے چیئرپرسن پروفیسر حماد عثمانی نے ڈاکٹر صدیقی کی مہارت کی تعریف کی اور شعبے کی جانب سے علمی ترقی کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا۔

فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر محمد خالد نے بھی ڈاکٹر صدیقی کے علمی تعاون کو سراہتے ہوئے اسے ایک قیمتی علمی تبادلہ قرار دیا، جو تدریسی اور طبی ماحول میں عمدہ ترین عالمی طریق ہائے عمل کو متعارف کراتا ہے۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر فرح نسرین نے کی۔

تقریب کا اختتام ایک انٹرایکٹیو مباحثے کے ساتھ ہوا، جس میں شرکاء نے دواؤں کے ماڈلنگ، حفاظتی پیرامیٹرز اور معمول کی سرجری میں ٹی سی آئی کے استعمال کے امکانات سے متعلق سوالات کئے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande