ویجیلینس بیداری ہفتہ کی مناسبت سے قومی اردو کونسل میں لیکچر
نئی دہلی،17نومبر(ہ س)۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے صدر دفتر میں ویجیلنس بیداری ہفتہ کے تحت ’ویجیلنس: ہماری مشترکہ ذمہ داری‘ کے موضوع پر ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں گورنمنٹ آف انڈیا کے سابق ڈائرکٹر جناب رویندر کمار نے
ویجیلینس بیداری ہفتہ کی مناسبت سے قومی اردو کونسل میں لیکچر


نئی دہلی،17نومبر(ہ س)۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے صدر دفتر میں ویجیلنس بیداری ہفتہ کے تحت ’ویجیلنس: ہماری مشترکہ ذمہ داری‘ کے موضوع پر ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں گورنمنٹ آف انڈیا کے سابق ڈائرکٹر جناب رویندر کمار نے خطبہ پیش کیا۔ ادارہ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد شمس اقبال نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے ویجیلنس کے اہم نکات کی جانب اشارہ کیا اور دفاتر میں اس نوعیت کے خطبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آج کے فاضل مقرر نے موضوع پر تفصیلی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا یہ معمول ہو گیا ہے کہ اپنے فائدے کے پیش نظر دنیا کو پہنچنے والے نقصانات کا خیال نہیں کرتے۔ جس سے بھاری نقصان ہوتا ہے۔ حالیہ دنوں میں ایک کمی یہ بھی دیکھی گئی ہے کہ ہم دھیرے دھیرے اپنی ذات تک ہی محدود ہوکررہ گئے ہیں۔ لہٰذا جب تک ہم اپنی ذات سے باہر نکل کر نہیں سوچیں گے، حقائق کا علم نہیں ہوگا۔ انھوں نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے ایتھکس پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اسے جانچنے کے طریقے بتائے۔ نیزاس کا شعور و ادراک کتنا ضروری ہے، اس کے متعلق مثالیں بھی پیش کیں۔ کوڈ آف کنڈکٹ کو اہم قرار دیتے ہوئے بہتر طور پر فرائض انجام دینے کے لیے ہر سرکاری ملازم کے لیے اس کے مطالعہ کو اہم قرار دیا۔ اس موقعے پر قومی اردو کونسل کا عملہ بھی موجود رہا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande