ادھو ٹھاکرے کی بیلٹ پیپر کی اپیل کو این سی پی لیڈر کی حمایت
ادھو ٹھاکرے کی بیلٹ پیپر کی اپیل کو این سی پی لیڈر کی حمایتممبئی، (ہ س)۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کو ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے ذریعے کرانے کا زور دار مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی اعتماد کے ت
UDDHAV ON BALLOT PAPERS


ادھو ٹھاکرے کی بیلٹ پیپر کی اپیل کو این سی پی لیڈر کی حمایتممبئی، (ہ س)۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کو ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے ذریعے کرانے کا زور دار مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی اعتماد کے تحفظ اور انتخابی شفافیت کیلئے بیلٹ پیپر ہی سب سے محفوظ اور آزمودہ راستہ ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب ملک کی تقریباً تمام اپوزیشن جماعتیں ای وی ایم پر مسلسل اعتراضات کر رہی ہیں تو حکومت اس مطالبے کو تسلیم کرنے میں رکاوٹ کیوں محسوس کر رہی ہے۔ٹھاکرے کے اس مؤقف کی تائید کرتے ہوئے این سی پی شرد چندر پوار دھڑے کے قومی رہنما اور این سی پی–ایس پی کے اقلیتی محاذ کے صدر سراج مہدی نے شرد پوار سے براہ راست رابطہ کرکے تجویز پیش کی ہے کہ وہ سیکولر سیاسی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بلا کر بیلٹ پیپر کے مسئلے پر متحدہ حکمت عملی وضع کریں۔ مہدی نے زور دیا کہ اگر میونسپل اور ضلع پریشد کے انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانے کی کوشش کی گئی تو تمام سیکولر جماعتوں کو ایک ساتھ ہو کر ان انتخابات کے بائیکاٹ کی راہ اختیار کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شرد پوار ملک کی مقبول ترین سیاسی شخصیات میں سے ایک ہیں اور ان کے پاس وہ تجربہ موجود ہے جو سیاسی سطح پر وسیع اتفاق رائے پیدا کر سکتا ہے۔ مہندی کے مطابق بیلٹ پیپر کا دوبارہ نفاذ جمہوری نظام پر عوام کے اعتماد کو مضبوط بنانے کیلئے ناگزیر ہو چکا ہے۔دوسری جانب، بہار اسمبلی انتخابات کے تازہ نتائج نے ای وی ایم کے حوالے سے اپوزیشن کے خدشات کو اور گہرا کر دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں جو پہلے ہی مشینوں کی شفافیت پر سوال اٹھاتی رہی ہیں، اب بیلٹ پیپر پر واپسی کیلئے دباؤ بڑھا رہی ہیں۔ ریاست میں بلدیاتی انتخابات قریب آنے کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں ای وی ایم بمقابلہ بیلٹ پیپر کی بحث ایک بار پھر سیاسی فضا کو شدت بخش رہی ہے۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande